Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    • وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    • ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    • فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
    • بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج
    • صوابی چھوٹا لاہور میں کم عمر گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار
    • خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور ہائیکورٹ نے 4 بھائیوں کی عدم بازیابی پر سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری کوطلب کرلیا
    اہم خبریں اگست 19, 2024

    پشاور ہائیکورٹ نے 4 بھائیوں کی عدم بازیابی پر سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری کوطلب کرلیا

    Facebook Twitter Email
    Peshawar High court summoned Secretory interior
    Peshawar High Court has summoned the Interior Secretary and the Chief Secretary over the non-recovery of the 4 brothers
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور ہائی کورٹ میں حیات آباد سے لاپتہ 4 بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی  رپورٹ  عدالت میں جمع کرائی ہے، جس پر درخواست گزار کے وکیل نادر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کریں اور پھر رپورٹ پیش کریں۔

    جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی رپورٹ تو دیکھی ہے ، اس میں درخواست گزاروں کی فیملی سے پوچھا گیا ہے۔ چاہیے تھا کہ پولیس اور ایجنسیز والوں سے پوچھ لیا جاتا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ان کی فیملی کا ایشو ہے اور ان کے بھائی پر شک تھا۔

    عدالت نے کہا کہ یہ بہت نامناسب بات ہے، ایجنسیز اپنی ذمے داری ادا کرنے کے بجائے بھائی پر ذمے داری ڈالتی ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ ہمیں بتائیں، کس پر شک ہے، اس کے  خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہیں۔

    جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ چاہیے تھا کہ سی سی پی اور متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے۔ آج تک تو نامعلوم کا کسی کو معلوم نہیں ہوا کہ کون ہے۔ اگر ایجنسیز اس میں ملوث نہ ہوتیں تو پھر نادرا ان کو نوٹس جاری نہیں کرتا۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میں وہیں پر موجود تھا، پولیس نے ان کو اٹھایا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھی جاسکتی ہے کہ پولیس وہاں پر موجود ہے۔

    جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ روزانہ ایسے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں کہ فلاں بندے کو اٹھایا گیا ہے۔ اگر پولیس افسران پورا سچ بول لیں تو مسئلہ حل ہو جائےگا۔ پولیس کو سب پتا ہوتا ہے۔ اگر پولیس اپنی ڈیوٹی قانون کے مطابق ادا کرے تو پھر یہ مسائل پیدا نہ ہوتے۔ مسئلہ یہ ہے کہ پولیس کو جو کہا جاتا ہے یہ وہی کرتے ہیں۔

    وکیل نے کہا کہ 6 ماہ گزر گئے ہیں، ابھی تک کچھ پتا نہیں ہے کہ کہاں پر ہیں؟۔ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ ان لوگوں کا آخری آسرا عدالت ہوتی ہے، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ہمدردی کرتے ہیں باقی کچھ نہیں کرتے تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم ہمدردی ہی کرسکتے ہیں باقی کیا کرسکتے ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی میں ہوگا،پی سی بی
    Next Article رؤف حسن نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

    اگست 25, 2026

    بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.