پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق اب دونوں ٹیسٹ میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا سبب نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تعمیراتی کام کا ہونا ہے اور یہ فیصلہ تعمیراتی ماہرین سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلے کراچی ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر ہونا تھا لیکن اب پنڈی میں شائقین دونوں ٹیسٹ میچز براہ راست دیکھ سکیں گے،۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے ہوگا۔
اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی ۔