Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور ہائیکورٹ: کسی کیس میں عمرایوب کو گرفتار نہیں کیا جائےگا

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی کیس میں عمرایوب کو گرفتار نہیں کیا جائےگا

وزارت عظمیٰ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت تمام کیسز میں منظور کر لی گئی ہے۔وزارت عظمیٰ کیلئے اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عمر ایوب حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ آئے، بابر اعوان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم نے اس موقع پر کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے کہا ہےکہ  23 مقدمات عمر ایوب کے خلاف ہیں جن میں 4 لاہور، 2 اسلام آباد،13 راولپنڈی، 3 اٹک جبکہ  گوجرانوالہ میں ایک کیس درج ہے۔
مزید انہوں نے بتایا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا درخواست گزار امیدوار ہے۔8 ہفتے اس لئے دیئے جائیں تمام مقدمات میں تاکہ ریلیف لیا جائے۔ پشاور ہائیکورٹ نے بعدازاں وزارت عظمیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عمر ایوب کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں ایک ماہ میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔عمر ایوب کو اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ گرفتار کسی کیس میں نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.