پشاور میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس پر پیٹرول کی فراہمی کو بند کر دیا ہے۔خیبر پختونخوا پیٹرول ڈیلرز ایسوسی نے 5 اضلا ع خیبر، مہمند، چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ میں احتجاج کے طور پر پٹرول پمپس بند کر دئیے ہیں۔ پٹرولیم ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور ڈویژن میں دکانوں پر کھلے عام اسمگل شدہ پیٹرول فروخت ہونے کے باوجود انتظامیہ کچھ نہیں کررہی ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کھلا پٹرول فروخت کرنے اور رجسٹر نہ ہونے والے چھوٹے پٹرول پمپس کے خلاف ہڑتال کی ہے اور ان کا مطالبہ یہ ہے کہ جب تک کوئی کارروائی نہیں کی جاتی تب تک ہڑتال جاری رکھا جائے گا۔جبکہ پٹرول پمپس کے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔