Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا پلان

عوام پر بجلی کے بعد پٹرول بم گرائے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان بنا لیا

ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پٹرول ساڑھے 4روپے جبکہ ڈیزل 2روپے 50پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔مٹی کا تیل 2 روپے 92پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82ڈالر 52سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29فروری کو وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا۔وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15مارچ تک لاگو ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.