Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
    • وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
    • معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
    • کرک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او اپنے گن مین سمیت شہید، ایک شخص زخمی
    • تاجکستان کے یومِ آزادی کی خصوصی تقریب ، خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ کی بھی شرکت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ
    اہم خبریں نومبر 12, 2025

    پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ

    Facebook Twitter Email
    Police and CTD officials responsible for peace in Khyber Pakhtunkhwa, other agencies will be called if necessary, peace jirga declares
    حکومت صوبے میں امن وامان کی مخدوش صورتحال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کوخصوصی مالی معاونت فراہم کرے گی، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبائی حکومت کے زیر اہتمام  اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے زیر صدارت امن جرگہ ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کے وفود نے شرکت کی ۔

    پشاور: جرگے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت سیاسی قائدین نے خطاب کیا، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے امن جرگہ کا اعلامیہ پڑھا اور کہاکہ امن سے متعلق آج تمام پارٹیاں یک آواز ہیں، تجاویز پررات کو بھی بیٹھےتھےاور آج بھی لائحہ عمل تیار کیا، آپ سب نے ہمارے دست و بازو مضبوط کیے ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  امن جرگہ متفقہ طورپرضم اضلاع سمیت صوبے میں جاری دہشت گردی کی مذمت کرتاہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبائی اسمبلی کواعتماد میں لیکر ہر قانونی راستہ اپنایا جائے گا ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن وامان سے متعلق صوبائی اسمبلی کی  متفقہ قراردادوں پر فوری عمل درآمد کیاجائے ۔

    اعلامیے کے مطابق صوبے میں پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی، پولیس ضرورت کے مطابق آئینی طور پرباقی اداروں سے معاونت طلب کرسکتی ہے، حکومت صوبے میں امن وامان کی مخدوش صورتحال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کوخصوصی مالی معاونت فراہم کرے گی ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھتہ خوری اور غیر قانونی محصولات کے خاتمے کیلئے ایک مربوط پالیسی بنائی جائے، صوبائی سطح پرامن کے فورم قائم کیےجائیں جن میں اکثریت غیرسرکاری اراکین کی ہو ۔

    جرگے کے اعلامیے کے مطابق مقامی حکومتوں کے استحکام اور مالی تحفظ کیلئے آئینی ترمیم کی جائے، صوبائی فنانس کمیشن کو قومی فنانس کمیشن کےساتھ منسلک کیا جائے، امن جرگہ یہ تجویز کرتا ہےکہ وفاق اور صوبائی حکومت کےدرمیان تناؤ کو کم کیا جائے اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئینی مدت کے مطابق بلایا جائے ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جرگہ یہ تجویزکرتا ہے صوبائی حکومت اوراسمبلی صوبائی ایکشن پلان مرتب کرے اور پاک افغان بارڈر کو تجارت کے لیے فی الفور کھولا جائے، پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبائی حکومت سےمشاورت کرے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور
    Next Article بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک توجہ طلب اور سیرحاصل پروگرام( بنیاد) دیکھئے جمشید علی خان کے ساتھ۔
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک

    اکتوبر 8, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

    اکتوبر 8, 2026

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک

    اکتوبر 8, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

    اکتوبر 8, 2026

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 8, 2026

    عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 8, 2026

    معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اکتوبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.