Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اپریل 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • طنز و مزاح پر مبنی نصیحت آموز ڈرامہ سیریل “کور اور” دیہی و شہری ناظرین میں یکساں مقبول
    • پاکستان کی مثالی اور کامیاب ثالثی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ھے۔۔ سید ظاھر علی شاہ
    • امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کامیابی، سلیم سیف اللہ کا بیان
    • ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی
    • ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے
    • پاکستان امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کل ہو رہے ہیں
    • اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان
    • جنگ بندی کیلئے ایران کو اگلا قدم اٹھانا ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Political and criminal nexus behind terrorism in Khyber Pakhtunkhwa, says Pakistan Army spokesperson
    سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو خیبرپختونخوا میں جگہ دی گئی، پشاور میں پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، صوبے میں دہشتگردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو خیبرپختونخوا میں جگہ دی گئی، ترجمان پاک فوج کے مطابق اگر کوئی پارٹی یا شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس کی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ۔

    پشاور: کور کمانڈرز ہاؤس پشاور سے پریس کانفرنس کرتے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ سال 2024 میں خفیہ اطلاعات پر خیبرپختونخوا میں 14ہزار 535 آپریشنز کیے گئے اور 2025 میں اب تک 10ہزار 115 کارروائیاں کی گئیں، رواں سال مارے جانے والے خارجیوں کی تعداد گزشتہ 10 سال میں سب سے زیادہ ہے ۔

    دہشتگردی ختم کیوں نہیں ہو رہی؟

    ترجمان پاک فوج نے کہا آپ لوگ کہتے ہیں کہ دہشت گردی ختم کیوں نہیں ہو رہی؟ 2014 اور 2021 میں یہ فیصلہ ہوا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کو مضبوط کیا جائے گا اور کاؤنٹرر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کیا جائے گا، ہم کے پی کی بہادر پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں لیکن آپ نے ان کی تعداد صرف 3200 رکھی ہوئی ہے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں شدت پسندی کی بڑھتی کارروائیوں کی ایک وجہ سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے مگر ’کسی فرد واحد کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ اپنی ذات اور مفاد کے لیے پاکستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کے جان و مال کا سودا کرے ۔‘

     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ فوج صوبے میں آئین و قانون کے تحت سکیورٹی ذمہ داری نبھا رہی ہے جس کی بنیادی ذمہ داری صوبائی و مقامی انتظامیہ کی ہے ۔

    کوئی پارٹی یا شخصیت ریاست سے بڑی نہیں: ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی پارٹی یا شخص یہ سمجھتا ہے اس کی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو پھر ہمیں یہ قبول نہیں، ’افواج پاکستان یہ امید کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا کے سیاستدان ’بجائے منفی سیاست، الزام تراشی اور خوارجی کریمینل مافیا کی سہولت کاری کے، آپ اپنی بنیادی ذمہ داری پر توجہ دیں گے۔۔۔ امید کرتے ہیں صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کی سلامتی کے لیے افغانستان سے سکیورٹی کی بھیک مانگنے کی بجائے اس صوبے کے ذمہ داران ہوتے ہوئے آپ خود اس کی حفاظت کریں گے ۔‘

    سہولت کاروں پر زمین تنگ کردیں گے: ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ’افواج پاکستان واضح کرنا چاہتی ہے خوارجی دہشتگرد اور ان کے سہولت کاری چاہے وہ کوئی بھی ہو، کسی بھی عہدے پر ہو، اس پر زمین تنگ کر دی جائے گی ۔‘

    ’ان کا کہنا تھا کہ جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خوارجیوں کی سہولت کاری کر رہا ہے، اس کے پاس تین راستے ہیں، اول کہ وہ خود ان خوارجیوں کو ریاست کے حوالے کرے یا پھر دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں ریاست کے خلاف مل جائے۔۔۔ ورنہ سہولت کار ریاست کے بھرپور ایکشن کے لیے تیار ہو جائیں ۔‘

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی وجہ ایک گمراہ کن بیانیہ ہے، امید ہے کے پی کے عوام کی حفاظت کے لیے افغانستان سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنے کے بجائے صوبے کے ذمہ داران خود حفاظت کریں گے ۔

    دہشتگردی صرف خیبرپختونخوا میں کیوں ہے؟

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 2014 میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد سیاسی و ملٹری لیڈر شپ نے ایک مشترکہ نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا، دہشت گردی میں اضافے کی وجوہات نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل درآمد نہ ہونا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوال ہوتا ہے دہشت گردی کے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہی کیوں ہوتے ہیں، پنجاب اورسندھ میں گورننس قائم ہے، ان صوبوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے ۔

    دہشتگردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے : ۔

    ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں اور دہشتگردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، بھارت کا افغانستان کو دہشت گردی کے بیس کے طور پر استعمال کرنا بھی دہشت گردی کی ایک بڑی وجہ ہے، افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد چھوڑے گئے ہتھیاروں کا بڑا حصہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگا ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ہم نے کئی دہائیوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نواز کی، آج حکومت کہتی ہے کہ افغان بھائی واپس جائیں تو اس پر بیانیے بنائے جاتے ہیں، باتیں کی جاتی ہیں، افغان مہاجرین کے حوالے سے گمراہ کن باتیں کی جاتی ہیں ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی وجہ ایک گمراہ کن بیانیہ ہے، امید ہے کے پی کے عوام کی حفاظت کے لیے افغانستان سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنے کے بجائے صوبے کے ذمہ داران خود حفاظت کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم
    Next Article ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ کرنے والے 6 دہشتگرد ہلاک،جھڑپ میں 7 اہلکار شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی

    اپریل 9, 2026

    ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

    اپریل 9, 2026

    پاکستان امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کل ہو رہے ہیں

    اپریل 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    طنز و مزاح پر مبنی نصیحت آموز ڈرامہ سیریل “کور اور” دیہی و شہری ناظرین میں یکساں مقبول

    اپریل 9, 2026

    پاکستان کی مثالی اور کامیاب ثالثی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ھے۔۔ سید ظاھر علی شاہ

    اپریل 9, 2026

    امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کامیابی، سلیم سیف اللہ کا بیان

    اپریل 9, 2026

    ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی

    اپریل 9, 2026

    ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

    اپریل 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.