Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ کرنے والے 6 دہشتگرد ہلاک،جھڑپ میں 7 اہلکار شہید
    اہم خبریں اکتوبر 11, 2025

    ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ کرنے والے 6 دہشتگرد ہلاک،جھڑپ میں 7 اہلکار شہید

    Facebook Twitter Email
    DI Khan: 6 terrorists who attacked police training school killed, 7 personnel martyred in clash
    ٹریننگ سکول میں ٹرینی اور اساتذہ و سٹاف سمیت 200 کے قریب افراد موجود تھے، ڈی پی او
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈی آئی خان کے علاقے رتہ کلاچی میں پولیس ٹریننگ سکول پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خوارج نے بارود سے بھرا ٹرک سکول کے گیٹ سے ٹکرایا، دھماکہ کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ جھڑپ میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے ۔

    ڈی آئی خان: پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان پر خودکش حملہ کیا ، حملے کے بعد رات گئے آپریشن مکمل کیا گیا، جس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا ۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سکلو پر حملہ کرنے والے 6 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 7 اہلکار شہید ہوئے ۔

    ڈی پی او  کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد اور آر پی او سید اشفاق انور بھی موقع پر موجود رہے ۔

    سنٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر 5 گھنٹے طویل آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا ۔

    یہ بھی بتایا گیا کہ 7 زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹریننگ سنٹر میں موجود تمام زیر تربیت ریکروٹس بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔

    ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق ٹریننگ سکول میں ٹرینی اور اساتذہ و سٹاف سمیت 200 کے قریب افراد موجود تھے ۔

    انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ اعلاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے، آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی گئی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، ترجمان پاک فوج
    Next Article پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرکے تاریخ رقم کردی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.