لوئر کرم کے علاقوں بگن ، چارخیل ، ڈاڈ کمر ، مندوری اوچھت میں اپریشن سینیٹایزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے ۔
ممکنہ آپریشن سے قبل مندوری ، اوچھت ، ڈاڈ کمر وغیرہ سےبڑے پیمانے پر مکینوں کی نقل مکانی شروع ہے، گزشتہ روز تقریبا 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں ۔
نقل مکانی کرنے والوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں ،بیشترگھرانے کوہاٹ ، ہنگو ، دوآبہ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کا فیصلہ اس علاقے میں جاری مسلسل دہشت گردی کی وجہ سے کیا گیا ہے ، لوئر کرم بگن ، مندوری ، اوچھت میں گذشتہ تین مہینوں میں شرپسندوں نے متعدد کاروائیاں کیں ہیں ۔
4 جنوری کو ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی گاڑی پر فائرنگ میں شدید زخمی کیا گیا تھا، 16 جنوری اور 17 فروری کو پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے کانوائی پر حملے گئے گئے ۔