واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی شہریت لینے کے خواہشمند افراد کے لیے 50 لاکھ ڈالر کا گولڈ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے نئی سکیم متعارف کرادی ۔
غیر ملکی تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب مالدار غیر ملکی شہریوں کو امریکہ میں کاروبار کرنے اور رہنے کے لیے ایک نئی سکیم آفر کی ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری اور شہریت کے لیے ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کرادیا،کہتے ہیں ایسے غیر ملکی جو امریکہ میں کاروبار کرنا اور یہاں کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 50 لاکھ ڈالر کاگولڈ کارڈ خرید سکتے ہیں ۔
امریکی صدر نےگولڈ کارڈ کو گرین گارڈ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایسے افراد امریکہ آئیں گے جو یہاں کے شہریوں کو ملازمت دیں گے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق گولڈ کارڈ کی فروخت آئندہ 2 ہفتوں میں شروع ہوجائے گی اور اس سے متعلق قانونی تقاضے پورے کیے جاچکے ہیں ۔