Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مئی 21, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزيراعظم اور فیلڈ مارشل کادہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
    • پی ایس ایل10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • مودی کی میدانِ جنگ میں شکست، پاکستان میں دہشت گردی کا نیا کھیل
    • خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان،افغانستان او چین کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
    • صدر مملکت اور وزیراعظم کی خضدار حملے کی مذمت، بھارتی سرپرستی میں پلنے والےدہشتگردوں کوانجام تک پہنچانے کا عزم
    • بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے سکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان،شاہین پھر باہر
    • خضدار میں سکول بس پر خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزيراعظم اور فیلڈ مارشل کادہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
    اہم خبریں

    وزيراعظم اور فیلڈ مارشل کادہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

    مئی 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister and Field Marshal reiterate commitment to take the war on terror to its logical conclusion
    وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے جو بھارتی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا۔ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خضدار حملے کے بعد کوئٹہ کے ہنگامی دورے کے دوران اس  عزم کا اظہار کیا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اپنے منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

    کوئٹہ: خضدار میں سکول بچوں کی گاڑی پر حملے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف او فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں ان کو خضدار حملے اور صوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی و صوبائی وزرا نے کوئٹہ میں زخمی بچوں کی عیادت کی ۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا خضدار میں سکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ خضدار حملے میں 3 بچے اور 2 جوان شہید جبکہ 53 زخمی ہوئے، دہشتگردی کے واقعے میں39 زخمی بچوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے ۔

    وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ بھارت کے دہشتگرد گروہ بلوچ اور پشتون عوام کے نام کو داغدار کر رہے ہیں، عالمی برادری بھارت کی دہشتگردی کو بے نقاب کرے اور پاکستان دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سےکھڑی ہے اور قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کےلیے متحد ہے ۔

    وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل  کا کہنا تھاکہ وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے جو بھارتی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرونی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ایس ایل10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    مئی 21, 2025

    خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان،افغانستان او چین کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق

    مئی 21, 2025

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش

    مئی 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزيراعظم اور فیلڈ مارشل کادہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

    مئی 21, 2025

    پی ایس ایل10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    مئی 21, 2025

    مودی کی میدانِ جنگ میں شکست، پاکستان میں دہشت گردی کا نیا کھیل

    مئی 21, 2025

    خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان،افغانستان او چین کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق

    مئی 21, 2025

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش

    مئی 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.