Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کی ویپ اور ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی تجویز

خیبر پختونخوا میں ویپ اور ای سگریٹ کے بڑھتے استعمال کو روکنے کیلئے گورنر خیبر پختونخوا سے 21سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو اس کی فروخت پر پابندی کی تجویز دے دی گئی ہے ۔

بلیو وینز اینڈ پراونشل الائنس فار سسٹین ایبل ٹوبیکو کنٹرول نے گورنر حاجی غلام علی سے درخواست کی ہے کہ وہ ای سگریٹ کے استعمال کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، گورنر کو لکھے گئےخط میں ان کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف دلائی جو صوبے کے نوجوانوں کو متاثر کر رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کو فعال اور احتیاطی صحت کی حکمرانی کیلئے رول ماڈل کے طور پر دکھایا جا سکتا ہے  نوجوانوں میں ای سگریٹ اور ویپس کے استعمال میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
ان کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ، خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین میں صحت عامہ کیلئے ایک اہم چیلنج ہے ۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ ان مصنوعات کی فروخت اور استعمال کو منظم کرنے کیلئے ایک جامع وفاقی یا صوبائی پالیسی کی عدم موجودگی ہے یہ ریگولیٹری ویکیوم غیر چیک شدہ رسائی کا باعث بنا ہے، جس سے کم عمر افراد کیلئے ای سگریٹ اور ویپس حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔خط میں خیبر پختونخوا میں 21 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کو فروخت یا ای سگریٹ اور ویپ کی فروخت پر پابندی لگانے کیلئے پالیسی ایکشن تجویز کیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.