معاون خصوصی برائے ٹرانسپور نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی جی ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کو مراسلہ ارسال کردیا،،، مراسلے میں غائب اور غیر قانونی الاٹ کی گئی گاڑیاں فوری طور پر ریکور کرکے محکمہ کے حوالے کرنے کی ہدیت کی گئی ہے،،،
مراسلے کے مطابق سرکاری ریکاڈ سے تین سوزوکی کلٹس، دو سوزوکی بولان، دو ویگو ریوو،ایک کرولا جی ایل آئی، ایک کرولا الٹس اور ایک ہائی لکس سنگل کیبن ریکارڈ سے غائب ہیں،،، دوکرولا جی ایل آئی، تین سوزوکی سوئفٹ، ایک سوزوکی کلٹس اور ایک ہائی لکس سنگل کیبن گاڑی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ہے،،،معاون خصوصی کے مطابق گاڑیاں محکمے کے پاس فوری طور پر جمع نہ کرانے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائےگی