Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی مہلت کی استدعا مسترد، اعلیٰ حکام کل پھر طلب
    اہم خبریں ستمبر 10, 2026

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی مہلت کی استدعا مسترد، اعلیٰ حکام کل پھر طلب

    Facebook Twitter Email
    PTI Long March case: Advocate General Khyber Pakhtunkhwa’s request for respite rejected, top officials summoned again tomorrow
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل پھر آئی جیز، سیکرٹریز سمیت تمام افسران کو طلب کر لیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی جانب سے دلائل کے لیے دو روز کی مہلت مانگنے کی درخواست مسترد کر دی اور انہیں کل ہی دلائل شروع کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام صوبوں کے آئی جیز، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ افسران کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔

    چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اس مقدمے کی سماعت کی ۔

    اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک، مختلف صوبوں اور موٹروے پولیس کے نمائندے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔

    دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مئی 2022 میں سپریم کورٹ میں واضح یقین دہانی کرائی گئی تھی، اس کے باوجود عدالتی احکامات اور نومبر 2024 کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی گئی ۔

    انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ماضی کے احتجاجی تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نوعیت کے دھرنوں اور مارچز میں عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے اور موجودہ حالات میں بھی اطلاعات ہیں کہ اس بار مزید تیاری کے ساتھ آنے کی باتیں کی جا رہی ہیں ۔

    انہوں نے عدالت کے دائرہ اختیار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے ۔

    ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ اس لانگ مارچ کو حملہ کیوں سمجھا جا رہا ہے، یہ تو عدلیہ کے حق میں ہے، اور اس حوالے سے عدالت کے گزشتہ احکامات پر عمل نہ ہونے پر درجنوں توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہو چکی ہیں ۔

    اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ اتنی کمزور نہیں ہے کہ اسے کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مضبوطی کی ضرورت ہو ۔

    عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو ہدایت کی کہ وہ کل تک ماضی میں احکامات عدولی کرنے والوں کے خلاف کی گئی کارروائی کا ریکارڈ پیش کریں، اور واضح کیا کہ تمام متعلقہ حکام آئندہ پیشی پر بھی عدالت میں حاضر رہیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقومی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پیش،جواب کیلئے وقت مانگ لیا
    Next Article اڑان پاکستان کے لیے ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.