Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور:دیر کالونی سانحے کی انکوائری میں سکول مالک ذمہ دار قرار، رپورٹ گورنر کو پیش
    • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا حکم
    • پاکستان نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا اور من گھڑت قرار دیدیا
    • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
    • طالبان کی جانب سے بھاری ٹیکس اور معاشی استحصال: افغانستان میں انگور کے کاشتکار پریشان
    • قومی پیغام امن کمیٹی کا اعلامیہ: خودکش حملے حرام اور بے گناہوں کا قتل ناجائز ہے
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک
    • پشاور کی عدالت میں 9 مئی کیسز کی سماعت، سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی پیغام امن کمیٹی کا اعلامیہ: خودکش حملے حرام اور بے گناہوں کا قتل ناجائز ہے
    امن اکتوبر 28, 2026

    قومی پیغام امن کمیٹی کا اعلامیہ: خودکش حملے حرام اور بے گناہوں کا قتل ناجائز ہے

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ: قومی پیغام امن کمیٹی نے خودکش حملوں کو حرام اور بے گناہ انسانوں کا قتل صریحاً ناجائز قرار دیا ہے۔

    کمیٹی نے خواتین، بچوں، نوجوانوں اور طلبہ کو دہشتگردی اور خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور کوآرڈی نیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں کمیٹی کے وفد نے کوئٹہ کے دورے کے دوسرے روز گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی، امن، اتحاد، باہمی احترام، رواداری، مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    حافظ طاہر محمود اشرفی کی سربراہی میں جامعہ سلفیہ دعوت الحق میں تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور اکابرین کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔

    اجلاس میں مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    طویل مشاورت کے بعد جاری متفقہ اعلامیے میں خودکش حملوں کو صریحاً حرام، قابلِ مذمت اور معصوم انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا گیا۔

    اعلامیے میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور طلبہ کو دہشتگردی کے لیے استعمال کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

    قومی پیغام امن کمیٹی نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف پاک افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔

    پیغام میں کہا گیا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    اجلاس میں وحدتِ امت اور عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں اور خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

    دورے کے دوران وفد نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کا دورہ بھی کیا، جہاں طلبہ کے ساتھ تعارفی نشست منعقد ہوئی۔

    حافظ طاہر محمود اشرفی نے قومی ترقی، یکجہتی اور پُرامن معاشرے کے فروغ میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    قومی پیغام امن کمیٹی کے وفد نے کوئٹہ کے سکھ گوردوارے کا بھی دورہ کیا، جہاں سردار جسبیر سنگھ نے بلوچستان کی سکھ برادری کی جانب سے وفد کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کے فروغ میں کمیٹی کے کردار پر گفتگو ہوئی۔

    اقلیتی نمائندوں پادری سائمن بشیر اور سردار جسبیر سنگھ نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی نے مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر غیر مسلم نمائندوں کو قومی امن کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے منظم کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی کوششیں اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں کہ پاکستان بلاامتیاز رنگ، نسل اور مذہب ہر پاکستانی کا مشترکہ وطن ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک
    Next Article طالبان کی جانب سے بھاری ٹیکس اور معاشی استحصال: افغانستان میں انگور کے کاشتکار پریشان
    Saqib Butt

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا حکم

    اکتوبر 28, 2026

    طالبان کی جانب سے بھاری ٹیکس اور معاشی استحصال: افغانستان میں انگور کے کاشتکار پریشان

    اکتوبر 28, 2026

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 28, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور:دیر کالونی سانحے کی انکوائری میں سکول مالک ذمہ دار قرار، رپورٹ گورنر کو پیش

    اکتوبر 29, 2026

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا حکم

    اکتوبر 28, 2026

    پاکستان نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا اور من گھڑت قرار دیدیا

    اکتوبر 28, 2026

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

    اکتوبر 28, 2026

    طالبان کی جانب سے بھاری ٹیکس اور معاشی استحصال: افغانستان میں انگور کے کاشتکار پریشان

    اکتوبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.