پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے میں جولائی اور اگست کے دوران بارشوں کے دوران ہوئے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب میں 88 افراد جاں بحق اور 129 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 19 خواتین، 43 بچے اور 26 مرد شامل ہیں۔ پی ڈی ایم کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 29 خواتین، 61 بچے اور 39 مرد شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے مجموعی طور پر 958 گھروں کو نقصان پہنچا، 698 گھروں کو جزوی اور 260گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 147 مویشی ہلاک ہوئے، ندی نالیوں میں طغیانی اور سیلاب کے باعث کئی سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔