Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • میری حمایت کرنے والوں کو خیبرپختونخوا حکومت انتقام کا نشانہ بناتی ہے،جنید اکبر پھٹ پڑے
    • صدر مملکت اور وزیر اعظم کا نئے اسلامی سال پر پیغام، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا
    • وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ،پاکستان اور امریکہ کا تجارت بڑھانےکے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق
    • بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق،مزيد بارشوں کی پیشنگوئی
    • پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا
    • قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 26۔2025کے وفاقی بجٹ کی منظوری ديدی
    • اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے امریکہ جنگ میں شامل ہوا، سپریم لیڈر خامنہ ای
    • آو سچ بولیں،پولیس،سیکیورٹی ادارے اور واپڈا؟
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشتو کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
    اہم خبریں

    پشتو کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

    اپریل 4, 2025Updated:اپریل 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ) پشتو کے نامور مزاحیہ اداکار میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔

    مرحوم میراوس، جن کا اصل نام حیات خان تھا، 1955 میں تحصیل تنگی، ضلع چارسدہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا مزاحیہ انداز بچپن سے ہی نمایاں تھا۔ اسکول کے زمانے میں ان کی پرفارمنسز دیکھنے کے لیے دیگر اسکولوں سے بھی لوگ آیا کرتے تھے۔

    میراوس نے پشتو ڈراموں، ریڈیو، ٹی وی شوز اور اسٹیج پر مزاحیہ اداکاری کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ وہ 500 سے زائد کیسٹس اور 800 سے زیادہ پشتو مزاحیہ البمز ریلیز کر چکے تھے۔ ان کی منفرد مزاحیہ صلاحیتوں نے انہیں پشتو اسٹیج کا ایک معتبر نام بنا دیا۔

    2018 میں انہوں نے اپنی دوسری کتاب "گپ د میرواس” شائع کی، جس میں طنزیہ و مزاحیہ شاعری کے ساتھ ساتھ مشہور پشتو اور اردو گانوں کی پیروڈی بھی شامل تھی۔

    حالیہ برسوں میں انہیں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کا سامنا رہا۔ بیماری کی شدت کے باعث ان کی ایک ٹانگ کاٹی جا چکی تھی جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق دوسری ٹانگ بھی خطرے میں تھی۔

    میراوس کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ صبح 10 بجے ان کے آبائی گاؤں تنگی میں ادا کی گئی۔

    ان کے انتقال پر شوبز سے وابستہ افراد، مداحوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    یاد رھے کہ مرحوم کی داد رسی خیبر ٹیلی ویژن کی جانب سے انکی وفات سے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل کی گئ، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، عید الفطر کی خوشیاں جوش و خروش سے منائیں
    Next Article تیمور جھگڑا کا انٹرنل کمیٹی پر عدم اعتماد، پی ٹی آئی حکومت پر سنگین الزامات
    Web Desk

    Related Posts

    میری حمایت کرنے والوں کو خیبرپختونخوا حکومت انتقام کا نشانہ بناتی ہے،جنید اکبر پھٹ پڑے

    جون 26, 2025

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا نئے اسلامی سال پر پیغام، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا

    جون 26, 2025

    وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ،پاکستان اور امریکہ کا تجارت بڑھانےکے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق

    جون 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    میری حمایت کرنے والوں کو خیبرپختونخوا حکومت انتقام کا نشانہ بناتی ہے،جنید اکبر پھٹ پڑے

    جون 26, 2025

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا نئے اسلامی سال پر پیغام، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا

    جون 26, 2025

    وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ،پاکستان اور امریکہ کا تجارت بڑھانےکے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق

    جون 26, 2025

    بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق،مزيد بارشوں کی پیشنگوئی

    جون 26, 2025

    پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا

    جون 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.