Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی
    • میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص
    • پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ
    • ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی
    • پاکستان میں ذیابیطس کا طوفان: ایک میٹھی سازش کی کڑوی حقیقت
    • پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری
    • پاکستان میں موبائل کمپنیوں کا خاموش گٹھ جوڑ ،ناقص سروس اور مہنگے پیکجز سے اربوں کی کمائی
    • 5اگست کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بابوسر سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے 15 افراد کی تلاش جاری، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل
    اہم خبریں

    بابوسر سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے 15 افراد کی تلاش جاری، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل

    جولائی 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Search continues for 15 people missing in Babusar flood, tourists urged to postpone trip to Gilgit
    شدید بارشوں اور سیلاب نے علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، فیض اللہ فراق
    Share
    Facebook Twitter Email

    گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور گلیشیئرز پھٹنے کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور بابوسر کے مقام پر پانی میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ حکومت نے سیاحوں کو علاقے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا ہے اور انہیں مقامی ہوٹل مالکان و حکومت کی جانب سے مفت رہائش فراہم کی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ناران اور کاغان کے تمام راستے فی الحال بند ہیں جب کہ شاہراہ قراقرم 2 مقامات سے بند ہوچکی ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف علاقوں میں محصور ہو گئے ہیں۔ شاہراہ ریشم چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی ہے اور بشام تک مکمل بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

    فیض اللہ فراق نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ حالات معمول پر آنے تک گلگت بلتستان کا سفر ہرگز نہ کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ جی بی آج متاثرہ علاقوں خصوصاً بابوسر کا دورہ کریں گے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے ۔

    دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آئندہ دنوں میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے، بابوسر ٹاپ کے علاقے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے اور موجودہ موسم کے پیش نظر مزید نقصانات کا خدشہ موجود ہے ۔

    اُدھر دیامر میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے جہاں سیلابی ریلے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

    قبل ازیں بابوسر ٹاپ پر کئی سیاح پانی میں بہہ چکے ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ سیلاب سے علاقے میں ایک گرلز اسکول، 2ہوٹل، پولیس چوکی، پولیس شیلٹر اور شاہراہ بابوسر کے ساتھ واقع 50 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ 8 کلومیٹر طویل سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے، سڑک 15 مقامات سے بلاک ہے اور 4 اہم رابطہ پل بھی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمدارس کا المیہ اور مستقبل کی کڑی ذمہ داری
    Next Article سوات میں تشدد سے جاں بحق بچے کا معاملہ، استاد سمیت دو ملزمان گرفتار ، مدرسہ سیل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی

    اگست 12, 2025

    پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اگست 12, 2025

    ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی

    اگست 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی

    اگست 12, 2025

    میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص

    اگست 12, 2025

    پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اگست 12, 2025

    ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی

    اگست 12, 2025

    پاکستان میں ذیابیطس کا طوفان: ایک میٹھی سازش کی کڑوی حقیقت

    اگست 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.