یرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز نے کلاچی کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ آپریشن بھارتی پراکسی دہشت گرد گروپ "الخوارج” کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ان کی کارروائیاں ناکام بنائیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے، جن میں 3 افغان باشندے اور 2 خودکش بمبار شامل تھے۔ ان دہشت گردوں کا تعلق بھارت سے اسپانسرڈ دہشت گردی کی سرگرمیوں سے تھا، جو پاکستان کی سرحدوں کے قریب دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ایک اہم کامیابی ہے۔ فوجی ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پوری کرتے ہوئے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔
اس آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے مزید نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جا سکے۔