Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج
    • گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب
    • پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط
    • پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ
    • وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
    • ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    • گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شمالی علاقوں میں شدید برفباری کا الرٹ جاری، 16 سے 22 جنوری تک خراب موسم کی پیش گوئی
    اہم خبریں جنوری 16, 2026

    شمالی علاقوں میں شدید برفباری کا الرٹ جاری، 16 سے 22 جنوری تک خراب موسم کی پیش گوئی

    Facebook Twitter Email
    Severe weather expected in northern regions as NDMA warns of heavy snowfall
    گلگت، ہنزہ، اسکردو، استور، چترال، دیر، مالم جبہ، سوات، بٹگرام، ناران، کاغان، گلیات اور مری میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 16 سے 22 جنوری کے دوران شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری اور خراب موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے باعث گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، ہنزہ، اسکردو، استور، چترال، دیر، مالم جبہ، سوات، بٹگرام، ناران، کاغان، گلیات اور مری میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور پونچھ میں بھی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن، عارضی بندش اور حدِ نگاہ میں کمی کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

    این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ 20 سے 23 جنوری کے دوران پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، جس کے باعث بعض مقامات پر بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے نے صوبائی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ برفباری کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے جائیں اور ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ سیاحتی مقامات پر رہائشی سہولیات اور آمد و رفت کے انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپیکر قومی اسمبلی سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، قومی و پارلیمانی امور پر تبادلۂ خیال
    Next Article چاند پر پہلا ایٹمی ری ایکٹر، ممکنات و مشکلات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 7, 2026

    گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب

    اکتوبر 7, 2026

    پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

    اکتوبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 7, 2026

    گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی، محمد اورنگزیب

    اکتوبر 7, 2026

    پاک بحریہ کے سمندر میں 2 بڑے آپریشنز، 96 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

    اکتوبر 7, 2026

    پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 6, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی

    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.