Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع: وزیرِ اعظم شہبازشریف کی منظوری
    • دیر کالونی سکول حادثہ: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اہم اجلاس
    • آپریشن ردالفتنہ 3: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
    • آزاد کشمیرمیں فسادی جتھے کے پرتشدد واقعات جاری، شواہد ایک بار پھر منظرعام پر
    • وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
    • سرکلر روڈ پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار، پشاور میں رات کو بھی انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری
    • پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تجارت کے لیے سوست-خنجراب گرین چینل معاہدہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع: وزیرِ اعظم شہبازشریف کی منظوری
    ترقی اکتوبر 29, 2026

    لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع: وزیرِ اعظم شہبازشریف کی منظوری

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف نے لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع کی منظوری دے دی۔

    وزیرِ اعظم کی زیر صدارت ملک کے بڑے شہروں میں ہوائی اڈوں کی توسیع اور ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا.

    اجلاس میں وزیرِ اعظم نے توسیعی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    محمدشہبازشریف نے کہاکہ پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح اور ائیرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھ کر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

    وزیرِ اعظم نے توسیعی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے اور انہیں بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیرِ اعظم نے توسیعی منصوبوں اور مسافروں کی سفری سہولیات کو بہترین بنانے کیلئے اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانےکی ہدایت کی۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ ائیر پورٹس پر سفری سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات لی جائیں۔

    ہوائی اڈوں پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے والے افسران و عملے کو اعلی سروس ڈلیوری کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے۔

    وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈوں پر موجود مختلف اداروں کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنایا جائے اور مسافروں کی سہولت کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے۔

    ہوائی اڈوں پر مسافروں کیلئے بہترین کیٹررز کی خدمات لی جائیں اور کھانے پینے کی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

    اجلاس کو بڑے ائیرپورٹس پر سفری سہولیات کے معیار کو جانچنے کے حوالے سےحال ہی میں بین الاقوامی فرم کے زریعے مکمل کئے گئے سروے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کو کراچی اور لاہور ائیر پورٹس کے توسیعی منصوبوں کے علاوہ ملک بھر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مختلف ہوائی اڈوں کی اپ گریڈیشن و جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کو لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کے ماسٹر پلانز اور ان کے تحت توسیع کی منصوبہ بندی اور تعمیر کی معینہ مدت پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مقامی پروازوں کی بحال کیلئے 14 ایئر پورٹس فعال کئے ہیں۔

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹاف اور کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ بڑے ائیرپورٹس پر بارڈر مینیجمینٹ کے خودکار نظام (E-GATES) کی تنصیب اور کراچی کو ائیر کارگو حب بنانے کیلئے ائیر کارگو ویلیج پر بھی کام جاری ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہوائی اڈے پر مسافروں کی سہولت کیلئے میٹ اینڈ گریٹ سروس شروع کی گئی ہے۔

    اسی طرح ایف آئی اے نے ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر مسافروں کی بروقت راہنمائی کے لیے پری ڈیپارچر ڈیسک قائم کئے ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ حیدرآباد میں ہوا بازی کے موجودہ ادارے کو مزید بہتر کرکے بین الاقوامی معیار کی ایویشن یونیورسٹی بنائی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدیر کالونی سکول حادثہ: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اہم اجلاس
    Next Article خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    Saqib Butt

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    اکتوبر 29, 2026

    دیر کالونی سکول حادثہ: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اہم اجلاس

    اکتوبر 29, 2026

    آپریشن ردالفتنہ 3: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 29, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    اکتوبر 29, 2026

    لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع: وزیرِ اعظم شہبازشریف کی منظوری

    اکتوبر 29, 2026

    دیر کالونی سکول حادثہ: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اہم اجلاس

    اکتوبر 29, 2026

    آپریشن ردالفتنہ 3: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 29, 2026

    آزاد کشمیرمیں فسادی جتھے کے پرتشدد واقعات جاری، شواہد ایک بار پھر منظرعام پر

    اکتوبر 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.