Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, فروری 28, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران میں اسرائیل کا لڑکیوں کے سکول پر حملہ، 40 شہید ،ايران کا بھی سخت ردعمل، کئی امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران اور شمالی علاقوں میں دھماکے
    • امریکا کا پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعلان، طالبان حملوں پر مؤقف واضح
    • آپریشن غضب للحق جاری، 331 طالبان ہلاک، 104 چیک پوسٹیں تباہ, پاک فوج کی سرحدی کارروائیاں تیز
    • وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری حکام کی جانب سے افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ
    • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • آپریشن غضب للحق:طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک، 400 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • خیبر میں پاک فوج کے حق میں اظہار یکجہتی ریلی، عوام نے دکھایا جوش و جذبہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شٹر ڈاؤن ہڑتال، احتجاج نہیں، عوامی سزا
    بلاگ

    شٹر ڈاؤن ہڑتال، احتجاج نہیں، عوامی سزا

    فروری 8, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Shutterdown strike, not protest, public punishment
    ۔ ایسی سیاست نہ جمہوری ہے، نہ اخلاقی، اور نہ ہی ملک کے مفاد میں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پی ٹی آئی کی شٹر ڈان ہڑتال کامیاب ہوئی یا ناکام؟ یہ الگ بحث ہے پاکستان تحریکِ انصاف کی شٹر ڈاؤن ہڑتال نے ایک بار پھر اس حقیقت کو عیاں کر دیا ہے کہ ہماری سیاست میں عوام کو سہارا نہیں، ہتھیار سمجھا جاتا ہے، جس عمل کو احتجاج کا نام دیا جا رہا ہے، وہ دراصل ایک منظم عوامی لاک ڈاؤن ہے،ایسا لاک ڈاؤن جس کا مقصد حکومت کو نہیں بلکہ شہری کی زندگی کو مفلوج کرنا ہے ۔

    عجیب اور حیرت کی بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت ہے  اور وہ شائد اس لئے صوبے کے عوام سے انتقام لے رہے ہیں، صوبائی حکومت بجائے اس کے کہ صوبے کے عوام کو سہولتیں دے، روزگار فراہم کرے، صوبائی اداروں کو مضبوط بنائے، امن و امان پر توجہ دے، صوبے کے حقوق اور عوام کی بنیادی ضرورت کے حصول کیلئے وفاق سے بیٹھ کر بات کرے ، لیکن وہ آج بھی سراپا احتجاج ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہا س طرح کے احتجاج سے عوام کی زندگی نہیں بدلے گی بلکہ بدحالی میں مزید اضافہ ہوگا اور لوگ ان کو کوسیں گے اور کوس بھی رہے ہیں لیکن ان کو ذرا برابر فرق نہیں پڑتا ۔

    معلوم نہیں پی ٹی آئی کے رہنما یہ بات کب سمجھیں گے کہ شٹر گرانے سے تخت نہیں گرتے، صرف عوام کی کمر ٹوٹتی ہے، پی ٹی آئی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس ملک میں وہی ہوگا جو ایک گروہ چاہے گی، ان کو اتنا تو سوچنا چاہیے کہ باقی صوبوں میں کیا ہو رہا ہے اور خیبر پختونخوا میں کونسا کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل دراصل احتجاج نہیں بلکہ عوام کے خلاف اجتماعی سزا ہے۔ یہ وہ سیاست ہے جس میں دعویٰ انقلاب کا کیا جاتا ہے، مگر قیمت غریب شہری ادا کرتا ہے، سوال یہ نہیں کہ احتجاج کیوں کیا جا رہا ہے؟ اصل سوال یہ ہے کہ اس کی زد میں کون آ رہا ہے؟

    جب دکانیں بند ہوتی ہیں تو کسی وزیر یا طاقتور طبقے کا نقصان نہیں ہوتا، بلکہ وہ دیہاڑی دار متاثر ہوتا ہے جس کے چولہے کا دارومدار ایک دن کی کمائی پر ہے، جب کاروبار ٹھپ ہوتے ہیں تو کسی اشرافیہ کی زندگی نہیں رکتی، رکتی ہے تو صرف اُس شخص کی جس کے لیے ایک دن کی تعطیل بھی مالی تباہی بن جاتی ہے، پی ٹی آئی کی قیادت شاید یہ حقیقت تسلیم کرنے سے قاصر ہے یا پھر جان بوجھ کر نظرانداز کر رہی ہے ۔

    شٹر ڈاؤن ہڑتال کا سیاسی فائدہ آج تک کسی جماعت کو حاصل نہیں ہوا، مگر اس کے معاشی نقصانات ہمیشہ ناقابلِ تلافی رہے ہیں، پہلے ہی بدحال معیشت کو مزید جھٹکا دینا، بے روزگاری میں اضافہ کرنا اور سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کرنا، یہ کون سی عوامی خدمت ہے؟ اگر یہی طرزِ سیاست جاری رہا تو سوال صرف حکومت کی کارکردگی پر نہیں رہے گا بلکہ اپوزیشن کی نیت پر بھی اٹھے گا ۔

    پی ٹی آئی ماضی میں خود اقتدار میں رہ چکی ہے، اُس دور میں بھی نہ مہنگائی ختم ہوئی، نہ نظام بدلا، مگر آج تمام ناکامیوں کا ملبہ صرف سڑکوں پر ڈالنا آسان سمجھا جا رہا ہے، جب عمران خان نے بطور وزیراعظم ملک کیلئے کچھ نہیں کیا تو اب اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ ان کی کال پر صوبائی قیادت شٹرڈاون کرے گی تو ان کی مرضی کے مطابق کام ہو سکے گا ۔

    حقیقت یہ ہے کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال طاقتور کو نہیں، کمزور کو نشانہ بناتی ہے۔ یہ عوامی حمایت حاصل کرنے کا نہیں بلکہ عوام کو یرغمال بنانے کا طریقہ ہے، ایسی سیاست نہ جمہوری ہے، نہ اخلاقی، اور نہ ہی ملک کے مفاد میں ۔

    اگر پی ٹی آئی واقعی خود کو ایک ذمہ دار سیاسی قوت سمجھتی ہے تو اسے سڑکوں پر معاشی تباہی پھیلانے کے بجائے سنجیدہ سیاسی جدوجہد کا راستہ اپنانا ہوگا، بصورتِ دیگر تاریخ اسے ایک ایسی جماعت کے طور پر یاد رکھے گی جس نے اقتدار کی خواہش میں عوام ہی کو روند ڈالا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے نیپال اور سری لنکا نے آئرلینڈ کو شکست دیدی
    Next Article دہشت گردوں سے روابط کیس میں پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں پر فرد جرم عائد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران میں اسرائیل کا لڑکیوں کے سکول پر حملہ، 40 شہید ،ايران کا بھی سخت ردعمل، کئی امریکی اڈوں پر حملے

    فروری 28, 2026

    امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران اور شمالی علاقوں میں دھماکے

    فروری 28, 2026

    آپریشن غضب للحق جاری، 331 طالبان ہلاک، 104 چیک پوسٹیں تباہ, پاک فوج کی سرحدی کارروائیاں تیز

    فروری 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران میں اسرائیل کا لڑکیوں کے سکول پر حملہ، 40 شہید ،ايران کا بھی سخت ردعمل، کئی امریکی اڈوں پر حملے

    فروری 28, 2026

    امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران اور شمالی علاقوں میں دھماکے

    فروری 28, 2026

    امریکا کا پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعلان، طالبان حملوں پر مؤقف واضح

    فروری 28, 2026

    آپریشن غضب للحق جاری، 331 طالبان ہلاک، 104 چیک پوسٹیں تباہ, پاک فوج کی سرحدی کارروائیاں تیز

    فروری 28, 2026

    وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری حکام کی جانب سے افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ

    فروری 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.