شانگلہ:( تحسین اللہ تاثیر) ضلع شانگلہ کے علاقےبشام لاہور میں بیٹوں نے والد والدہ اور بہن پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے والد سلطنت خان اور سوتیلی ماں موقع جاں بحق جبکہ سوتیلی بہن شدید زخمی ہوئی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعہ جائیداد پر تھا، مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی ہسپتال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کرد یا۔باپ اور بیٹوں کا اپس میں گزشتہ کئی سالوں سے جائیداد کی تقسیم پر تنازعہ چل رہا تھا۔جس کے بعد بیٹوں نے اپنا آبائی گھر چھوڑ کر دوسرے گاوں کونشی میں رہتے تھے۔ مقتولین کی ایک بیٹی نے پولس کو بیان دیا کہ وہ اپنے کمرے میں تھی ان کے والد اور والدہ برامدے میں تھے کہ اچانک ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔ گولیاں لگنے کے بعد ان کے والد اور والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ ان کی بہن زخمی ہوئی اور وہ بچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔
ہفتہ, جنوری 3, 2026
بریکنگ نیوز
- پاک فضائیہ کا جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن خوفزدہ
- نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون آج نظر آئے گا
- 2025 افغانستان میں خواتین کے لیے تاریک اور دردناک سال ثابت
- پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل
- اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی
- نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
- تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر

