انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔
پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نےسول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی، زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے، زلول خیل انگور اڈہ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔ آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے بعد افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
پیر, اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز
- جنوبی وزیرستان: افغان اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بروقت کارروائی، متعدد افغانی پوسٹیں تباہ
- پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا سفر ختم
- امریکہ کیساتھ مذاکرات؛ ایرانی وزیر خارجہ کی 24 گھنٹوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے دوسری اہم ملاقات
- واشنگٹن میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش، امریکی صدر کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
- واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام محفوظ رہے، گرفتار حملہ آور ٹیچر نکلا
- پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان اب سہولت کار سے ثالث کا کردار اختیار کر لیا
- پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
- ایران امریکہ مذاکرات: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

