اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا آج باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
اسپین حکام کے مطابق فلسطین کو تسلیم کئے جانے کا فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہے، اسپین دوریاستی حل کے نفاذکیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے، اقوام متحدہ کے دئیے گئے چارٹر کے مطابق امن اور سکون کیلئے کام کرنے کوتیار ہیں۔ہسپانوی وزیراعظم کے مطابق امن کا واحد راستہ صرف دو ریاستی حل ہے،ہم 1967 کی سرحدوں میں کسی تبدیلی کو تسلیم نہیں کریں گے،فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا ایک تاریخی لمحہ ہے،ریاست فلسطین کو تسلیم کرنےکا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کیا گیا ہے۔