Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
    • کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
    • سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
    • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
    • ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    • بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
    • لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود 3 ارب واپس کر دیے
    اہم خبریں

    اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود 3 ارب واپس کر دیے

    جون 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Speaker of National Assembly Returns 3 Billion to National Treasury
    Speaker's Fiscal Prudence Results in 3 Billion Saved from Budget
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کفایت شعاری کا ایک مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے مالی سال 25-2024 کے دوران قومی اسمبلی کے مختص بجٹ سے بچائی گئی 3 ارب روپے کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرادی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے 12.7 ارب روپے کا بجٹ مقرر کیا گیا تھا، لیکن مجموعی اخراجات صرف 9.7 ارب روپے تک محدود رہے۔

    اس بچت کا بیشتر حصہ اسپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں حاصل ہوا، جس کے تحت تمام غیر ضروری اخراجات کو ختم کر دیا گیا اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔ حتیٰ کہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی درخواستوں کے باوجود ان کے لیے بھی نئی گاڑیاں نہیں خریدی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مالی سال کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی اور غیر ضروری آسامیوں کا خاتمہ کرکے مزید بچت کی گئی۔ اسپیکر نے پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دوروں کو بھی محدود رکھا اور خود بھی صرف انہی دوروں میں شریک ہوئے جن کے اخراجات میزبان ممالک یا اداروں نے برداشت کیے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ بیرون ملک جانے والے پارلیمانی وفود کی تعداد کو بھی کم سے کم رکھا گیا۔ بچ جانے والی تمام رقم 15 مئی تک باقاعدہ قومی خزانے میں جمع کر دی گئی۔ اس اقدام کے ذریعے اسپیکر نے قومی خزانے کے لیے ایک قابل تعریف مثال قائم کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی امید ہے، ترک وزیر خارجہ
    Next Article ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا،امریکہ کا دعویٰ
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026

    ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

    جنوری 27, 2026

    ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں

    جنوری 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.