(تھانہ خزانہ پولیس کی کامیاب کارروائی، علاقہ مقصود آباد سے لاکھوں روپے تاوان کی غرض سے کمسن اغواء شدہ بچہ باحفاظت بازیاب، ملوث ملزم گرفتار، واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد، ملزم مقامی مسجد کا پیش امام نکلا)
پشاور ( ) ایس پی رورل ڈویژن حامد احسان وڑائچ کی ہدایات پر ڈی ایس پی خزانہ سرکل انعام اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ طارق خان اور دیگر تفتیشی افسران نے ٹیکنیکل بنیادوں اور جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی غرض سے اغواء شدہ کپڑے کے تاجر کے 7 سالہ بچہ حبیب اللہ ولد عطاء اللہ کو باحفاظت بازیاب کرلیا،
کاروائی کے دوران ملوث ملزم احمد علی ولد غلام فاروق سکنہ چارسدہ کا رہائشی کو گرفتارکر لیا ، گرفتار ملزم مقامی مسجد لنڈے سڑک مقصود آباد کا پیش امام نکلا
ملزم احمد علی نے اپنے پڑوسی کپڑے کے تاجر عطاء اللہ ولد میاں لعل بادشاہ کے بچے حبیب اللہ کو موقع ملتے ہی مورخہ 5 جنوری کو اغواء کیا تھا
ملزم نے اغواء شدہ بچے کو پہلے اپنے گھر اور بعد ازاں ضلع چارسدہ میں رکھا گیا اور مغوی بچے کے والدین کو بذریعہ میسنجر 30 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہا تھا
واقعہ کے حوالے سے مدعی عطاء اللہ ولد میاں لعل بادشاہ نے تھانہ خزانہ پولیس کو اپنے کمسن سات سالہ بچے حبیب اللہ کی اغوائیگی کی رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،
ایس پی رورل ڈویژن حامد احسان وڑائچ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی باحفاظت بازیابی اور ملوث ملزم یا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی خزانہ سرکل انعام اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ طارق خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی
خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران مغوی سات سالہ بچے حبیب اللہ ولد عطاء اللہ کو باحفاظت بازیاب کر کے ملوث ملزم احمد ولد غلام فاروق کو گرفتار کرلیا،
گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور ملزم کا موبائل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،
گرفتار ملزم نے اپنا حلیہ بدلنے کی خاطر داڑھی بھی منڈا لی تھی،
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،

