لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی حدود میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے ۔
لکی مروت: ڈی پی او کے مطابق تجوڑی پولیس سٹیشن کی حدود میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا ہے ، حملے کے وقت پولیس موبائل میں 7 پولیس اہل کار موجود تھے ۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نےخودکش حملہ آور کو ٹریس کرلیا تھا، پولیس موٹرسائیکل سوارخودکش حملہ آوروں کو کچے روڈ تک لےجانے میں کامیاب ہوگئی ۔
ان کا کہنا تھاکہ خودکش حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی اورپولیس کی جوابی فائرنگ پرایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی قریبی آبادی کی طرف فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔
ڈی پی او نے بتایاکہ خودکش دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل علاؤالدین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 6 زخمی اہلکاروں کو تجوڑی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق لکی مروت میں بیٹنی قومی تحریک کا جرگہ ہورہا تھا، پولیس اہل کاروں نے جان کی بازی لگاکر علاقے کو تباہی سے بچالیا ۔

