Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا
    • خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    • شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ، حکومت پر سخت تنقید
    فیچرڈ

    عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ، حکومت پر سخت تنقید

    فروری 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Tehreek-e-Insaf rally in Swabi on completion of one year of general elections, severe criticism of the government
    میں بھاگنے کے طعنے دینے والوں سے کہتا ہوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون کون بھاگا ہے،صوبائی صدر پی ٹی آئی
    Share
    Facebook Twitter Email

    عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے، جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے صوابی میں جلسے کا انعقاد کیا گیا اور یوم سیاہ منایاگیا ،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماوں نے وفاقی حکومت کپر سخت تنقید بھی کی ۔

    صوابی جلسے سے صوبائی صدر جنید اکبر کا خطاب:

    صوابی میں جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا  ہے کہ وہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اداروں اور عوام میں فاصلے بڑھ رہے ہیں، ہم ان اداروں کو اپنا مانتے ہیں ، آپ کے اور عوام کے درمیان فاصلے ہیں جو ملک کے لیے بھی خطرناک ہے اور آپ کے لیے بھی ۔

    جنید اکبر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اداروں سے ہمارا ٹکراؤ ہو کیونکہ یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، اس بار عمران خان جب بھی کال دیں گے پہلے سے زیادہ تعداد میں حاضر ہوں گے اور اس بار ہم گولیوں کی تیاری کے ساتھ آئیں گے ۔

    انھوں نے کہا کہ اس بار جب بھی آئے پہلے سے زیادہ تیار ہو کے آئیں گے، ہمیں بھاگنے کے طعنے دینے والوں سے کہتا ہوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون کون بھاگا ہے، کیونکہ یاسمین راشد سمیت کتنے قائدین گرفتار ہیں تو جب آپ انھیں نہیں توڑ سکے تو کیسے ہمارے کارکنوں کو توڑیں گے ۔

    جنید اکبر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ورکر نہ ڈرتا ہے نہ تھکتا ہے، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ سال بھی عمران خان کا مینڈیٹ تھا ، آج بھی ہے ۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا خطاب :

    جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، نظریہ کبھی مرتا نہیں، نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ اگر آپ نے نفرتیں بڑھائیں تو اس سے پاکستان کا نقصان ہے، فوج اور عوام میں فاصلہ مینڈیٹ چور حکومت بڑھا رہی ہے ۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں بڑھیں گے۔ عمران خان جیل میں بیٹھ کر جیت گیا ہے اورآپ لوگ ایوانوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے ہیں ۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو پھر ہمارے مخالفین برداشت نہیں کر سکیں گے۔ لیکن نفرتیں بڑھنے کا نقصان پاکستان کو ہو گا ۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا خطاب:

    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے صوابی جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ ملک کی خاطر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ملک مشکل مرحلے پر کھڑا ہے اس کے لیے راستہ نکالنا ہو گا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا جا سکتا ۔

    انھوں نے کہا کہ جتنے کیسز بنانے تھے بنا چکے جتنے نشانات لینے تھے لے چکے، عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے، کیسز بنانے والوں نے ہر حربہ کرکے دیکھ لیا لیکن عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت نہیں نکال سکے ۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک سال بعد پھر تاریخ رقم کردی ہے، پاکستان کی سیاست عمران خان کے بغیر نہیں چل سکتی ۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ہم فوج کی قربانیوں کا برملا اعتراف کرتے ہیں، لیکن فوج اور عوام کے درمیان خلیج نہیں بڑھنی چاہیے، آج ملک بھر میں عوام احتجاج کررہے ہیں، یہ محب وطن ہیں، ان کی آواز کو سننا ہوگا ۔

    پی ٹی آئی کے جلسے سے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ،بعض رہنماوں کو خطاب کی دعوت بھی نہیں دی گئی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہم نے ڈیفالٹ ہوتے ہوئے ملک کو ترقی کے راستے پرگامزن کیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article لاہور: سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    دسمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025

    نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.