ترجمان بلوچستان حکومت نے تصدیق کی ہے کہ قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مسافروں سے بھرے گاڑیوں پر حملے کیے ہیں ۔
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کےقریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاع موصول ہہوئی ہے جس پر سیکیورٹی اداروں نے ان کی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے قلات، مستونگ اور لورالائی میں گاڑیوں پر حملے کئے ہیں، دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب جانے والی کوچز پر ژوب کے ایریا سرہ ڈاکئی کے قریب فائرنگ ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق قلات میں بھی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے علاقے مقامی ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے ۔
مسلح افراد نے ناکہ لگاکر معدنیات لیجانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کر کے ٹائر برسٹ کر دیئے اور ڈرائیوروں کو تنبیہ کر کے چھوڑ دیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے سیکرٹریٹ کی کوسٹر پر فائرنگ کرکے ٹائر برسٹ کردیئے، باقی سرکاری گاڑیاں ساتھ لے گئے ۔