ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا اور اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی سے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس ہلکار بھی زخمی ہوا ۔
ڈیرہ اسماعیل خان : ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے کھتی چيک پوسٹ پر حملہ کیا اور اس دوران فائرنگ بھی کی ۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے کامیاب جوابی کارروائی کی جس میں دو دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک پولیس جوان زخمی بھی ہوا ،جوانوں نے دلیری اور جوانمردی سے حملہ پسپا کیا،مورال بلند ہے ۔

