Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » معرکہ بنیان مرصوص نے بھارت کو سیزفائر پر مجبور کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید
    اہم خبریں مئی 15, 2025

    معرکہ بنیان مرصوص نے بھارت کو سیزفائر پر مجبور کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ معرکہ بنیان مرصوص نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کر دیا کہ خطے میں امن کا راستہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل سے ہی نکلتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے اپنی دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اس مؤثر اور بروقت کارروائی نے بھارت کو سیزفائر پر مجبور کر دیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا تھا کہ سیزفائر کا فیصلہ آسان نہیں تھا، بلکہ یہ ایک جراتمندانہ اقدام تھا جسے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت نے عالمی دباؤ کے تحت قبول کیا۔ ان کے مطابق، یہ مختصر مگر انتہائی شدت والا فوجی تصادم تھا جس کا دائرہ 3,000 کلومیٹر تک پھیل گیا۔ گلگت بلتستان، ایل او سی اور بین الاقوامی سرحدوں پر شدید گولہ باری اور میزائل حملے کیے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیزفائر کے 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر دونوں افواج نے مؤثر طور پر جنگ بندی نافذ کر دی۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ گزشتہ 78 برسوں میں کئی بار سیزفائر ہوا، مگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کے باعث کبھی بھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکا۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ نے 1948 میں کشمیر کو بین الاقوامی تنازعہ تسلیم کیا، اور جب تک اس مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا، جنگ بندی عارضی ہی رہے گی۔

    انہوں نے بھارت کے اُس دعوے کو بھی مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق بھارت نے دراصل مساجد اور عام شہریوں کے گھروں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں خواتین اور معصوم بچے شہید ہوئے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے بتایا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور ثبوت کی صورت میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی، مگر بھارت نے آج تک نہ پاکستان اور نہ ہی کسی بین الاقوامی ادارے کو ثبوت فراہم کیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر تفتیش جاری ہے تو کیا بین الاقوامی قوانین بغیر نتیجے کے حملوں کی اجازت دیتے ہیں؟

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے پٹھان کوٹ، اڑی اور ممبئی حملوں جیسے واقعات کو بھی بہانہ بنا کر پاکستان پر الزامات لگائے لیکن شفاف تحقیقات سے ہمیشہ انکار کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی
    Next Article پاک بھارت کشیدگی: سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہا
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.