Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک
    • 4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع
    • وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
    • آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
    • مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
    • وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت
    • تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دشمن کا انتخاب صوابدیدی ہے
    بلاگ

    دشمن کا انتخاب صوابدیدی ہے

    جون 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلاگ

    ہم تو سیدھے سادھے، لکیر کے فقیر مسلمان ہیں۔ بچپن سے بڑھاپے تک، گلی سے محلے تک، محلے سے گاؤں اور گاؤں سے شہر تک ہر عید، بقرہ عید اور جمعہ کو مولوی صاحبان سے ایک ہی بات سنی ہے: یہودی مسلمانوں کے دشمن ہیں اور شیعہ مسلمان نہیں۔ اہل تشیع کے بارے میں جو معروف نعرہ علمائے کرام کا ہے، اُسے یہاں نقل کرنے کی مجھ میں تو کم از کم ہمت نہیں ہے۔ خیر، ہمت تو اس نعرے کے گردان کے بہت سارے نامور علمائے کرام میں بھی نہیں ہے۔

    شاید ہو، مگر چونکہ وہ سیاسی ہیں اور گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے بھی شوقین ہوتے ہیں، تو مصلحت پسندی سے کام لیتے ہوں گے۔ دہلی کے لال قلعے پر سبز ہلالی پرچم بلند و بالا کرنا شاید انہیں اس لیے پسند نہ ہو کہ اسلامی پرچم قومی پرچم سے مختلف ہے۔

    جو بھی ہو، لیکن ایک اخبار کی پیشانی پر بھی چھپتا ہے کہ: "اے مسلمانوں! یہود و نصاریٰ کو دوست مت بناؤ”، اور یہی مولوی صاحب کا بھی فرمانا ہے۔ ہماری تو ساری عمر یہودیوں کو بددعائیں دیتے ہوئے گزر گئی ہے، تو اب اس "آخری عمر” میں کیا خاک کافر ہوں گے کہ ان کے حق میں دعا کرکے اپنی دنیا کی طرح اپنی آخرت بھی تباہ کر دیں؟ دنیا تو ویسے بھی انہی یہود و نصاریٰ کے ہاتھوں برباد ہو چکی ہے، اور اب ان کا ساتھ دے کر آخرت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں؟

    خیر، اگر ایران-اسرائیل جنگ میں عملی حصہ نہیں لے سکتے، زبانی کلامی تو اس جنگ میں کود سکتے ہیں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ اگر ایک جانب مستند کافر ہے، تو دوسری جانب بھی تو سند یافتہ مسلمان نہیں ہے۔ تو پھر کیا کیا جائے؟ آیا دو غیر مسلموں کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے یا دو کفار میں کم کافر کا ساتھ دینا چاہیے؟ ہم تو جاہل، ان پڑھ لوگ ہیں۔ اب علمائے کرام ہی راہنمائی فرما دیں۔ کسی بھی ایک فریق کو مسلمانی کا سرٹیفیکیٹ عطا کرنا تو ان کے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ مگر یہاں بھی ایک مسئلہ ہے، اور وہ یہ کہ بائیں ہاتھ سے کام کاج کو اسلام میں معیوب سمجھا جاتا ہے۔ بائیں ہاتھ کی کھپت دین میں صرف استنجا تک محدود ہے۔

    کوئی فیصلہ تو کرنا ہوگا۔ ایک ملک کی سرحد ہم سے ملتی ہے۔ خطرہ تو ہے۔ اسی لیے تو سیانے کہتے ہیں: "پہلے تولو، پھر بولو”، مگر کیا کیا جائے جوشِ خطابت کا، کہ اس میں آدمی اول فول بکتا ہے۔ جیسے میں نے بک دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایرانی پارلیمنٹ ’’پاکستان تشکر تشکر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
    Next Article مشرقِ وسطیٰ: محدود جنگ کا نقطۂ عروج ہے یا عالمی جنگ کا نقطۂ آغاز؟
    Khalid Khan
    • Website

    Related Posts

    شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!

    نومبر 7, 2025

    ابابیل فورس،اہلِ پشاور پر ابابیل بن کر ٹوٹ پڑی ہے۔۔۔

    اکتوبر 30, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کے 28 کیمپ فوری طور پر بند کرانے کا حکم

    اکتوبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2025

    4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع

    نومبر 19, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

    نومبر 19, 2025

    آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نومبر 19, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.