سنچورین میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز جنوبی افریقہ کے نام رہا، میزبان ٹیم نے پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 82 رنز بنالیے ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر کپتان شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کامران غلام 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان 27 رنز بنا سکے ۔
سلمان آغا 18، عامر جمال 28 جبکہ خرم شہزاد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں کاربون بوش نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔
211 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ شروع کی تو آغاز میں اسے بھی نقصان اٹھانا پڑا ،ٹرسٹن اسٹبس 9، ریان ریکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زور زی 2 رنز پر آؤٹ ہوئے، ایڈن مارکرم 47 اور ٹمبا باووما 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔
پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور پورا کرنے کیلئے میزبان ٹیم کو مزید 129 رنز کی ضرورت ہے، جبکہ ان کی 7 وکٹیں اور پہلے میچ کے 4 روز ابھی باقی ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔