Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان:تمام سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کا فارمولہ طے

بلوچستان سے تمام سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کا فارمولہ طے کیا گیا ہے

بلوچستان سے ایوان بالا کی خالی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو ہونے والے الیکشن میں تمام سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبے سے بلوچستان اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کے مابین تمام سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کے حوالے سے فارمولا طے پا گیا ہے اور کتنی نشستیں کس جماعت کو ملیں گی یہ بھی طے کر لیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو تین، تین جبکہ دو نشستیں جمعیت علما اسلام کو  دی جائیں گی۔اس کے علاوہ ایک ایک نشست بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ہاتھ  آئے گی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے کوٹے پر سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آزاد حیثیت سے سینیٹر کے امیدوار ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.