Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیا محکمہ منشیات کی روک تھام کیلئے بنانے کی تجویز پراتفاق

نیا محکمہ منشیات کی روک تھام کیلئے بنانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارکوٹکس کنٹرول اور ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ کے قیام کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ ایکسائزٹیکسیشن اینڈنارکوٹیکس کنٹرول کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت منعقد ہوا ہے، اجلاس میں انسدادمنشیات کے لیے 3 پولیس اسٹیشن بنانےکی منظوری دیدی گئی ہے، نیامحکمہ منشیات کی روک تھام کیلئے بنانے کی تجویز پر اتفاق کرلیاگیا،اسمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کیلئے 13ایکسائزچیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔

دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئےکام کا آغاز، 12.5فیصد ٹیکس کو لیکشن میں اضافہ ہوا،افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ،فارما سیوٹیکل میں 900 ملین روپےکا فائدہ ہوگا، ایکسائزڈپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعےسروسز فراہم کرے گا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کےساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔وزیراعلی نے پنجاب مریم نواز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پلیٹس کابیک لاگ ختم کرنے اور رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کےمطابق ٹیکس فرق پر رپورٹ بنانےکی ہدایت بھی کردی ہے۔مریم نواز نے دوران اجلاس کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنےوالےافراد کوٹیکس نیٹ میں لایا جائے،ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ بھی قائم کیا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.