Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے، مسلم لیگ ن
    اہم خبریں اگست 31, 2024

    بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے، مسلم لیگ ن

    Facebook Twitter Email
    The founder of Tehreek-e-Insaf asked for forgiveness for the events of May 9, National League
    The founder of Tehreek-e-Insaf asked for forgiveness for the events of May 9, National League
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال،مہنگائی ،بجلی بلز ،لوڈشیڈںگ اور دیگر ملکی مسائل پر غور کیا گیا
    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طرز سیاست سے 9 مئی کے واقعات پر معافی تک مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اخراجات کم کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، ہم پاور سیکٹر میں 4 دہائیوں کے نقائص دور کرنے پر کام کر رہے ہیں، آئندہ ایک دو سال میں بجلی کی نرخوں میں کمی لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر بھی بریفنگ دی گئی، نواز شریف نے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی، قوانین میں ترمیم کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات ہوجائیں گے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی فائیو اسٹار ہوٹل جیسی جیل کاٹ رہے ہیں، انہیں جیل میں سہولتیں دینا ہماری فراخ دلی ہے، انہیں اسی سیل میں رکھا گیا ہے جس میں مجھے رکھا گیا تھا، اگر وہ سیل غلط ہے تو بانی پی ٹی آئی کو پہلے مجھ سے معافی مانگنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی سے کوئی بدلہ نہیں لیا، ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، یہ این آر او چاہتے ہیں، انہیں این آر او نہیں ملے گا، یہ ہم سے بھی رسیدیں مانگتے تھے، انہیں رسیدیں دکھانا پڑی گی، خود کو بے گناہ ثابت کرنا ہو گا، ورنہ اپنے جرائم کا حساب دینا ہو گا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے طرز سیاست سے 9 مئی کے واقعات پر معافی تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنا رہا ہے، امریکی کانگریس میں قرارداد بھارتی لابی سے مل کر منظور کروائی گئی، ایسے لوگوں سے کیسے مذاکرات ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی کو ملک دشمن سیاست پر قوم سے معافی مانگنا ہوگی پھر ان سے بات ہو سکے گی، کل وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے اور دیگر قائدین سے بھی ملیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا لندن جانے کا ابھی کوئی حتمی پلان نہیں ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے اور ن لیگ نے اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا:جولائی اور اگست میں بارشوں کے باعث حادثات میں 88 افراد جاں بحق، 129 زخمی
    Next Article شیر افضل مروت کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.