دنیا کی سرفہرست ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کی پاکستان میں شمولیت کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے علی بابا کی کمپنی میسرز کوکو ٹیک کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق کوکو ٹیک پاکستان کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کوکو ٹیک پاکستان بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی علی بابا کی ذیلی کمپنی ہے اور یہ پاکستان میں بائے ناؤ پے لیٹر کی خدمات فراہم کرے گی، جس کے تحت صارفین ای کامرس مارکیٹ سے آسان قسطوں پر اشیا کی خریداری کر سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق علی بابا پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرے گی۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑی صارف مارکیٹ اور تیزی سے بڑھتی ڈیجیٹل معیشت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے خاصی دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مالیاتی خدمات کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں ۔ اس پیش رفت سے نوجوانوں، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباروں کے لیے مالی سہولیات تک رسائی بہتر ہوگی۔ ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے مطابق علی بابا گروپ کی شمولیت سے مارکیٹ میں مقابلہ اور جدت آئے گی، جس سے مجموعی طور پر مالیاتی اور ڈیجیٹل شعبوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
- بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
- پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
- سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
- انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
- سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

