Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • باجوڑ:وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ، گیٹ مکمل تباہ
    • عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو کرشمہ قرار دے دیا
    • خیبر پختونخوا حکومت کا ملاکنڈ کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان
    • بانی پی ٹی آئی کی رہائی ڈیل کے بغیر ممکن نہیں،مشتاق احمد غنی
    • ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست ہیں، پشاور ہائیکورٹ
    • بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید
    • افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم شہبازشریف
    • پاکستان کی افغان پالیسی میں انقلابی تبدیلی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کوٹ کے آئینی بینچ میں 18 مقدمات کی سماعت مکمل، 15 کیسز خارج کردیئے گئے
    اہم خبریں

    سپریم کوٹ کے آئینی بینچ میں 18 مقدمات کی سماعت مکمل، 15 کیسز خارج کردیئے گئے

    نومبر 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The hearing of 18 cases was completed in the constitutional bench of the Supreme Court, 15 cases were dismissed
    آئینی بینچ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف درخواست خارج کردی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی  آئینی بینچ نے 18 مقدمات پر سماعت مکمل کرتے ہوئے بے بنیاد مقدمہ بازی پر 15 کیسز خارج کر دیے جبکہ تین پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم 6رکنی آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ آئینی بینچ نے درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 60 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔

     آئینی بینچ نے سابق چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ کی بطور بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹوکیس بھی 40 سال بعد سنا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ نظرثانی درخواست ہے،کیس کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ یہ فورم سیاسی تقاریر کا نہیں، قانون سے نہیں ہٹ سکتے،کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں اور قاضی صاحب کی جان چھوڑ دیں۔

    جسٹس امین الدین نے سوال کیا قانون بتائیں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے؟ اس پر  درخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں لیکن بلوچستان سے ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواست پر بینچ کےسربراہ سےدرخواست کروں گا کہ معاملہ پاکستان بارکونسل کوبھیجا کریں۔

    بعد ازاں آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کردی۔

    آئینی بینچ نے غیر ملکی خواتین سے پاکستانیوں کی شادیوں پر پابندی کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر ایسی درخواستوں کو اجازت دی تو یہ درخواست بھی آجائے گی کہ شادیوں سے روکا جائے۔

    پی ڈی ایم دور حکومت میں قانون سازی کے خلاف درخواست بھی 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کی گئی جبکہ غیر ملکی جائیدادوں کے خلاف کیس میں درخواست گزار کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ 60 ہزار مقدمات ایسے ہی مقدمات کے سبب زیر التوا ہیں۔

    آئینی بینچ نے نارکوٹکس سے متعلق کیس اور قاضی جان محمد کی تقرری کے خلاف درخواست بھی غیر مؤثر ہونے کے سبب نمٹا دی۔ ڈی جی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سہیل کی تقرری کے خلاف کیس بھی نمٹا دیا گیا۔

    ملک بھر میں لوڈشیڈنگ سے متعلق یکساں پالیسی متعارف کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ پالیسی میٹر ہے ہم مداخلت نہیں کر سکتے۔

    عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کے خلاف دائر درخواست پر آئینی بینچ نے درخواست گزار کو دوبارہ سماعت کا نوٹس جاری کر دیا۔

    عدالتی عملے نے بتایا کہ درخواست گزار کو بھیجے گئے نوٹس کی سروس نہیں ہوسکی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایسی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج ہوں تو ہی حوصلہ شکنی ہوگی۔

    بینچ نے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    آئینی بینچ نے مولوی اقبال حیدر کی پانچ سال تک سپریم کورٹ داخلے پر پابندی کے خلاف درخواست بھی نمٹا دی۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کی پابندی کی حد ختم ہوچکی ہے، کہیں آپ پابندی میں توسیع کے ارادے سے تو نہیں آئے۔ مولوی اقبال حیدر نے جواب دیا کہ نہیں میرا ایسا کوئی  ارادہ نہیں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 دہشت گرد ہلاک، 6زخمی
    Next Article شمالی وزیرستان: گھر میں بارودی مواد کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق،16شديد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    باجوڑ:وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ، گیٹ مکمل تباہ

    مئی 14, 2025

    عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو کرشمہ قرار دے دیا

    مئی 14, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت کا ملاکنڈ کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان

    مئی 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    باجوڑ:وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ، گیٹ مکمل تباہ

    مئی 14, 2025

    عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو کرشمہ قرار دے دیا

    مئی 14, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت کا ملاکنڈ کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان

    مئی 14, 2025

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی ڈیل کے بغیر ممکن نہیں،مشتاق احمد غنی

    مئی 14, 2025

    ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست ہیں، پشاور ہائیکورٹ

    مئی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.