Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں
    • متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
    • افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک
    • ایران کا آپریشن وعدہ صادق 4، اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کی نئی لہر
    • آپریشن غضب للحق، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کا معاملہ لٹک گیا، گورنر سے جواب طلب
    اہم خبریں

    نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کا معاملہ لٹک گیا، گورنر سے جواب طلب

    اکتوبر 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The matter of the oath-taking of the newly elected Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa is hanging, an answer is sought from the Governor.
    گورنر کے جواب کے بغیر درخواست پر فیصلہ کیا تو ایک اور پٹیشن ہمارے خلاف آجائے گی،عدالت
    Share
    Facebook Twitter Email

    نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لینے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے کہا کہ معاملے میں گورنر کا جواب لازمی ہے، گورنر کے جواب کے بغیر درخواست پر فیصلہ کیا تو ایک اور پٹیشن ہمارے خلاف آجائے گی،عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست پر فوری سماعت کی، درخواست میں کسی آئینی عہدیدار کو نامزد کرکے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کی استدعا کی گئی ۔

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے دوران سماعت نے استفسار کیا کہ کیا مسئلہ ہے؟ سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ آرٹیکل 130 کے تحت جب وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا تو بات ختم ہوگی ہے،جب استعفیٰ جمع ہو جائے تو قانون میں اس کی منظوری کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے ۔

    عدالت نے کہا کہ آپ نے خط میں آرٹیکل 255 کا حوالہ دیا ہے، جس کے تحت یہ انتظامی آئینی پاور ہوتی ہے چیف جسٹس کے پاس کہ کسی کو حلف لینے کیلئے نامزد کریں ۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کیا وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہوا ہے؟ جس پرجواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے استعفیٰ وصولی کی تصدیق کی ہے، سپیکر نے الیکشن شیڈول جاری کیا اور 4 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ۔

    انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے،آج خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، اپوزیشن لیڈر نے اعتراض اٹھایا کہ یہ الیکشن غیر قانونی ہے ۔

    عدالت نے استفسار کیا یہ اعتراض تحریری تھا یا زبانی تھا، جواب میں پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے زبانی پور پر اعتراض اٹھایا، گورنر خیبرپختونخوا نے ٹویٹ کیا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہوگیا ،جس کے بعد تمام مسئلہ ختم ہوگیا ہے ۔

    سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ہاتھ سے لکھا گیا استعفیٰ گورنر کو ارسال کیا، 12 اکتوبر کو گورنر نے حیران کن خط علی امین گنڈاپور کو ارسال کیا، گورنر نے خط لکھا کہ آپ کے لکھے گئے دونوں خطوط میں الگ الگ دستخط ہے  اس لیے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس طلب کیا گیا ۔

    چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کیا کہتے ہیں جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخواست گزار نے کوئی پیٹیشن دائر نہیں کی ہے ۔

    عدالت نے کہا یہ بات چھوڑیں ہم آئینی پٹیشن نہیں سن رہے، بلکہ یہ انتظامی درخواست ہے، ان کو کیا جلدی ہے ، گورنر صوبے سے باہر ہے انتظار کیا جائے ۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ معاملے میں گورنر کا جواب لازمی ہے، گورنر کے جواب کے بغیر درخواست پر فیصلہ کیا تو ایک اور پٹیشن ہمارے خلاف آجائے گی،عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک فوج کی ٹیم نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف کی شرم الشیخ میں امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مارچ 17, 2026

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں

    مارچ 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مارچ 17, 2026

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں

    مارچ 17, 2026

    متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق

    مارچ 17, 2026

    افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.