Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ
    • سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ
    • شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!
    • قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
    • 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
    • 26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ورزی ،پاک فوج کا موثر جواب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کرم میں جاری جنگ اراضی کا تنازعہ نہیں بلکہ نفرتوں کا نتیجہ ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
    خیبرپختونخواہ

    کرم میں جاری جنگ اراضی کا تنازعہ نہیں بلکہ نفرتوں کا نتیجہ ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

    نومبر 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The ongoing war in Karam is not a land dispute but a result of hatred, Chief Minister Ali Amin Gandapur
    جو بھی امن کو خراب کرے اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے،علی امین گنڈاپور
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کوہاٹ کا دورہ کیا اور قبائلی ضلع کرم کی صورتحال پر  قائم گرینڈ جرگے میں شرکت بھی کی ۔جرگے سے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں جاری جنگ زمینی تنازعہ نہیں بلکہ نفرتوں کا نتیجہ ہے،  اگر زمینی تنازعہ ہے تو وہ زمین سرکار خرید لے گی، لیکن مالک کا تعین کون کریگا ۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  ہمارے دین نے ہمیں فرقہ واریت سے منع کیا ہے، ایک دوسروں کو کافر کہنے والوں کی زبان بند کرنا پڑے گی، اسلحہ کی زور پر بدامنی اور نفرتیں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کی راہ روکنے پڑے گی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت گرینڈ جرگہ کو تمام تر اختیارات دے رہی ہے، گرینڈ جرگہ جو بھی فیصلہ کریگا وہ ہمیں منظور ہوگا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی امن کو خراب کرے اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لئے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں، علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کئے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لئے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک علاقے میں رہے، صوبائی حکومت ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ علاقے میں امن خراب کر رہے ہیں مقامی کمیونٹی اس کی نشاندہی کرے، فریقین کے درمیان نفرت کی فضا کو ختم کرنے کے لئے مقامی عمائدین اپنا کردار ادا کریں۔ علاقے میں لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کیا جائے جبکہ سرحدی علاقے کے لوگوں کے پاس موجود اسلحہ بھی امانتاً جمع کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ علاقے کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں، صوبائی حکومت ان بے گھر افراد کی باعزت واپسی یقینی بنائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامی روایات کے مطابق خواتین اور بچوں کو جنگ میں ضرر نہیں پہنچایا جاتا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کی ہدایت بھی کی ۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے بھی دہشت گرد ہے۔ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔کرم میں ایسے افسروں کو تعینات کیا جائے جو قبائلی رسم و رواج سے واقف اور جرگہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔

    علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی فورسز مسلحہ جتوں کو غیر مسلح کردیں۔ گرینڈ جرگہ دونوں فریقین کو مری معاہدہ پر آمادہ کریں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان: تحصیل شکئی میں کل سے تین روز کے لیے کرفیو نافذ
    Next Article سوشل میڈیا اور فیک نیوز کا خطرہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ

    نومبر 7, 2025

    پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ

    نومبر 7, 2025

    26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    نومبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ

    نومبر 7, 2025

    سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

    نومبر 7, 2025

    پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ

    نومبر 7, 2025

    شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!

    نومبر 7, 2025

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.