Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا
    • خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل
    • پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
    • پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز
    • وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • جنوبی وزیرستان لوئر اور بنوں میں بم دھماکے، امن کمیٹی کے سربراہ زخمی، پولیس کی تفتیش جاری
    • کراچی میں گلشن اقبال کے فلیٹ میں گیس لیکج سے دھماکہ، 6 افراد زخمی
    • پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا گیا
    اہم خبریں

    پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا گیا

    ستمبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The physical remand of PTI members of the National Assembly was declared void
    جس نے بھی یہ ایف آئی آر لکھی اس نے اچھی کامیڈی لکھی ہے،عدالت
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیتے ہوئے گرفتار رہنماؤں کو جیل بھیجنے  کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی آر کو کامیڈی قرار دے دیا ۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل  بنچ نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا  کہ ایسا کیا ہوگیا تھا کہ آٹھ، آٹھ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا، یہ تو ایسا عمل ہے جس کی کوئی مثال نہ ملتی ہو۔

    پراسیکیوٹر جنرل کے ایف آئی آر پڑھنے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس ایف آئی آر کا آتھر بھی دلچسپ ہے، کریڈٹ دینا ہوگا کہ بڑے عرصے بعد اچھی کامیڈی دیکھنے کو ملی ہے، جس نے بھی یہ ایف آئی آر لکھی اس نے اچھی کامیڈی لکھی ہے۔

    جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ شعیب شاہین پر پستول ڈال دی، شعیب شاہین کو میں نہیں جانتا؟ گوہر خان کہہ رہے ہیں کہ پستول نکال لی، گوہر کو آپ اور میں نہیں جانتے؟ کامیڈی آپ نے پڑھ لی، اب اِن سے کیا برآمد کرنا ہے؟ جس پر پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈا برآمد ہو گیا ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق کی بے ساختہ ہنسی نکل گئی، جس پر کمرہِ عدالت میں قہقہے لگ گئے، پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ شیر افضل مروت سے بھی پستول برآمد ہوگیا ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ 4 دن ہوگئے، آپ نے جو کرنا تھا وہ کر لیا، 8 دن کا ریمانڈ کیوں دیا گیا؟ 2 دن کا دے دیتے، کسٹڈی دی جاتی ہے لیکن حتمی طور پر کسٹڈی کورٹ کی ہی ہوتی ہے، اس مقدمے میں مضحکہ خیز قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں اور 8 دن کا ریمانڈ دے دیا، اگر الزام درست بھی مان لیں تو اس کا ایک طریقہ کار ہے ، یہ سٹوری جس نے بنائی ہے مزیدار قسم کی کہانی ہے جس پر فلم بن سکتی ہے۔

    اس کے ساتھ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارکان اسمبلی کے ریمانڈ کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے گرفتار رہنماؤں کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت میں 4روز سے جاری پولیس کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
    Next Article شمالی وزیرستان:امن کی بحالی کیلئے فوجی افسران اور اتمانزئی جرگے کے درمیان اتفاق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا

    جنوری 10, 2026

    خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل

    جنوری 10, 2026

    پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    جنوری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا

    جنوری 10, 2026

    خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل

    جنوری 10, 2026

    پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    جنوری 10, 2026

    پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز

    جنوری 10, 2026

    وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جنوری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.