نگران حکومت کی جانب سے عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا
عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںکمی پر نالاں ہے.شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جاتا ہے اور جب کمی کی باری آتی ہے تو چند روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاتا ہے جو نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
مزید عوام کا کہنا تھا کہ مہنگائی میںاس سےکوئی کمی نہیں آئے گی۔نگران حکومت سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائےاور خوردنوش اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی جائے.
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت پٹرول کی259روپے 34پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا