Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ آج سے شروع ہوگا

دورہ نیوزی لینڈ کےلیے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کا کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ 3 جنوری تک جاری رہے گا۔

زرائع کے مطابق کیمپ عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللّٰہ، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شریک ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق کیمپ کی نگرانی یاسر عرفات کریں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔ بگ بیش کھیلنے والے تینوں پلیئرز آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے کیمپ میں 9 دیگر پلیئرز کو بھی مدعو کیا ہے جن میں احمد شہزاد، عارف یعقوب، کامران غلام، عامر خان شامل ہیں۔ محمد عمران، محمد حارث، عمیر بن یوسف، ساجد علی اور شہاب خان کو بھی کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ اضافی پلیئرز یکم جنوری تک کیمپ میں شریک رہیں گے۔ چار روز کیمپ میں شرکت کے بعد پلیئرز پریذیڈنٹ ٹرافی کےلیے ریلیز کردیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.