Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی
    • اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ
    • سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا
    • خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
    • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا
    • پاکستان میں 6 ملکی چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس، امریکہ سمیت 5 ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت
    • خیبر پختونخوا میں قیادت کا بحران
    • سانحہ سوات، دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکنے کا انکشاف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنگ کے شور میں گم ہوتی ہوئی ہوش کی صدائیں
    بلاگ

    جنگ کے شور میں گم ہوتی ہوئی ہوش کی صدائیں

    مئی 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The voices of consciousness lost in the noise of war
    ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بطور قوم اور بطور خطہ یہ فیصلہ کریں کہ کیا ہم اشتعال کے سوداگر بننا چاہتے ہیں یا فہم و فراست کے پیامبر؟
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور سے خالد خان کی خصوصی تحریر:۔ 

    برصغیر کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کا باہمی تعلق ایک ایسا پرخطر باب ہے، جو اکثر سفارتی دائرہ کار سے نکل کر جذبات کی منڈی میں نیلام ہونے لگتا ہے۔ ایٹمی صلاحیت اور عالمی دباؤ بلاشبہ ایک بڑی جنگ کے امکانات کو محدود رکھتے ہیں، مگر اصل خطرہ اُن آوازوں سے جنم لیتا ہے جو میڈیا کی سکرینز اور سیاست کے منبروں سے بلند ہوتی ہیں۔

    میڈیا، جو کسی بھی جمہوری معاشرے کا ستون مانا جاتا ہے، مگر اس خطے میں اکثر اشتعال انگیزی کا سب بن جاتا ہے۔ دونوں جانب کے چینلز سنجیدہ تجزیے کے بجائے سنسنی کو ہوا دیتے ہیں۔ تصدیق سے پہلے نشر کیے گئے دعوے، بلند آہنگ نعروں میں ملفوف قومی حمیت، اور جذبات سے لبریز رپورٹنگ ، یہ سب مل کر ایک ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں جو امن کے امکانات کو زہرآلود کر دیتا ہے۔

    سیاست دانوں کا طرزِ عمل بھی کچھ کم خطرناک نہیں۔ انتخابات کے ایام ہوں یا داخلی دباؤ، بھارت اور پاکستان کے قائدین اکثر جارحانہ بیانات کو عوامی مقبولیت کا زینہ سمجھ بیٹھتے ہیں۔ دشمنی کی اس روش میں نہ صرف سفارتی دروازے بند ہوتے ہیں، بلکہ خود اپنے عوام کی فکری تربیت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

    تاہم تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ بردباری اور فہم و فراست نے کئی مواقع پر آگ کے شعلوں کو سرد کیا ہے۔ واجپائی-مشرف مذاکرات ہوں یا پسِ پردہ سفارتی کوششیں، قیادت جب سنجیدہ ہو تو ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ میڈیا اگر تحقیق اور ذمہ داری کے دائرے میں رہے، تو وہ جنگ کا نقیب نہیں بلکہ امن کا سفیر بن سکتا ہے۔

    ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بطور قوم اور بطور خطہ یہ فیصلہ کریں کہ کیا ہم اشتعال کے سوداگر بننا چاہتے ہیں یا فہم و فراست کے پیامبر؟ جنگ کے نعروں اور ہوش کی صدا کے درمیان انتخاب ہمارے ہاتھ میں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کی ہمیشہ حمایت کریں گے، چين نے اعلان کرديا
    Next Article بہت جلد بجلی کی قیمت مزید کم ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی

    جولائی 26, 2025

    خیبر پختونخوا میں قیادت کا بحران

    جولائی 26, 2025

    ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف موثر اقدام

    جولائی 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی

    جولائی 26, 2025

    اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ

    جولائی 26, 2025

    سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025

    خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    جولائی 26, 2025

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا

    جولائی 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.