ملک کے مختلف اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سبب بننے والا سسٹم بدھ کو صوبے سے نکل گیا۔جس سے صوبے میں جاری کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی بونداباندی تو کہیں موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیاہے ۔اس دوران ملک کے بالائی علاقوں میںگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ۔پھر بلوچستان اور اور خیبر پختونخوا میں ہوئی ۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی07، کالام منفی 03، گوپس منفی02اوربگروٹ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے متعلقہ تمام اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کررکھی ہے۔