Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اپریل 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
    • امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنا شروع
    • امریکا ایران جنگ بندی، حکومتِ پاکستان کا جمعہ کو یومِ تشکر منانے کا فیصلہ
    • وزیراعظم اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، ایرانی صدر کی اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق
    • چین کے سفیر کی نائب وزیرِ اعظم سے ملاقات،امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف
    • نوجوانوں کو جدید تربیت دینے کے لیے پاکستان میں سیمی کنڈکٹر ٹریننگ پروگرام کا آغاز، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کا بڑا اقدام
    • پاکستان اور یورپی یونین کا رابطہ، امن کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق
    • اکیسویں صدی کی بڑی سفارتکاری۔اعجاز یوسفزئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، ظہران ممدانی
    بین الاقوامی

    نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، ظہران ممدانی

    نومبر 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    There is no room for Islamophobia in New York, Zahran Mamdani
    ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، نیویارک کا میئر منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ، ظہران ممدانی نے منگل کے روز نیویارک سٹی کا میئر کا انتخاب جیت لیا، ممدانی نے 6 لاکھ 77 ہزار 615 ووٹ (49.6 فیصد) حاصل کیے، جبکہ سابق گورنر اینڈریو کومو نے 5 لاکھ 68 ہزار 488 (41.6 فیصد) اور کرٹس سلِوا نے ایک لاکھ 8 ہزار 377 (7.9 فیصد) ووٹ حاصل کیے ۔ 

    نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنے پہلے عوامی خطاب میں  صدر ٹرمپ کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ میں نیویارک کے ہر مزدور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ۔

    ظہران ممدانی نے نیویارک کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےنیویارک میں تاریخ رقم کردی، عوام نے ثابت کردیا پاور ان کے ہاتھ میں ہے، نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا ۔

    انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے میں میرا ساتھ دینے کے لیے نیویارک کے نوجوانوں کا شکریہ کرتا ہوں، گزشتہ 12ماہ کی انتخابی مہم نے تاریخ رقم کردی، آپ کی وجہ سے آج ہم وکٹری پارٹی میں کھڑے ہیں ۔

    نومنتخب میئر نے کہا کہ نیویارک کے شہریوں نے بتایا کہ نیویارک ان کا ہے،جمہوریت ان کی ہے، ہم لیڈرشپ کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، میں یکم جنوری کو نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا، نیویارک کے ہر مزدور کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

    ممدانی نے کہا کہ آج اس شہر میں سانس لے رہے ہیں جس کا نیا جنم ہورہا ہے، آج خوف کی شکست اورامید کی جیت ہوئی، ہم نے خوفزدہ کرنے والے کو آج جواب دیدیا، نیویارک نے آج تبدیلی کیلئے ووٹ دیا، صرف اس بات کا افسوس ہے کہ آج کا دن دیکھنے میں بہت وقت لگا ۔

    عوام کے پرجوش نعروں کے درمیان ظہران ممدانی نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا وہ سیاست نہیں، سیاست اب ہوگی، عوام کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کیلئے لڑوں گا کیونکہ میں ان میں سے ہوں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
    Next Article سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

    اپریل 8, 2026

    امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنا شروع

    اپریل 8, 2026

    وزیراعظم اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، ایرانی صدر کی اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

    اپریل 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

    اپریل 8, 2026

    امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنا شروع

    اپریل 8, 2026

    امریکا ایران جنگ بندی، حکومتِ پاکستان کا جمعہ کو یومِ تشکر منانے کا فیصلہ

    اپریل 8, 2026

    وزیراعظم اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، ایرانی صدر کی اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

    اپریل 8, 2026

    چین کے سفیر کی نائب وزیرِ اعظم سے ملاقات،امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف

    اپریل 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.