Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل، پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کو 34 رنز کی برتری
    کھیل مئی 10, 2026

    ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل، پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کو 34 رنز کی برتری

    Facebook Twitter Email
    Third day of Dhaka Test: In the first innings, the entire team of Pakistan was dismissed for 386 runs
    اذان اویس کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بنگلا دیش نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنالیے، جس کے بعد میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 34 رنز ہو گئی ۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکہ ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا، اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اذان اویس پہلے ہی سیشن میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

    اذان اویس کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے، جنہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی ۔

    اس کے بعد کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے،اس کے علاوہ پاکستان کےعبداللہ فضل نے بھی کیرئیر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں 60 رنز بنائے ۔

    اس موقع پر سلمان آغا اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم وہ دونوں بھی  بالترتیب 58  اور 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،پاکستان کی پوری ٹیم 386 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، یو ں اسے  27 رنز خسارے کا سامنا تھا ۔

    نگلادیش کی جانب سے مہدی حسن 5 ، تیج الاسلام اور تسکین احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

     بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 413 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے ۔

    پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے رابطہ، وزیراعظم شہبازشریف کا دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
    Next Article بنوں میں پولیس چوکی پر خودکش دھماکہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026

    ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا

    اکتوبر 3, 2026

    کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    اکتوبر 1, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.