Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد
    • وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا
    • شاہراہ بابوسر سیلابی ریلوں میں خیبر ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت سمیت متعدد سیاح لاپتہ
    • وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بے گناہ شہری شہید ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف
    • پہلگام حملے کے دہشت گرد بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے حقیقت بیان کردی
    • قصائی فضل حکیم، والئی سوات کا آشیانہ، پشتون قوم کا ورثہ اور اتنڑ رقص
    • ہومیوپیتھک مافیا، عوامی جہالت اور ریاستی چشم پوشی
    • بابو سرٹاپ میں خیبر ٹی وی کی اینکر شبانہ المعروف ’’ سپنا ‘‘ اپنے شوہر اور 3 بچوں سمیت تاحال لاپتہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا
    اہم خبریں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا

    فروری 5, 2025Updated:فروری 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Today Kashmir Solidarity Day is being celebrated all over the world including Pakistan
    بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے،حق خودارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے،صدر،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر آج بھرپور انداز سے منایا گیا، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں سیمینارز ، ریلیوں کانفرنسز  کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

    ملک بھر سمیت عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور تقاریب منعقد ہوں گی، جس میں مقررین جدوجہد آزادی کشمیر کی داستان، اس راہ میں پیش آنے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اور قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں پر مظالم کی داستان بتائیں گے ۔

    اس موقع پر حریت رہنماوں نے کہا ہے کہ 5 فروری ہر سال پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج کشمیر بارود کی بو میں ڈوبا ہوا ہے جہاں ظلم اور جارحیت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ گمنام قبریں،عصمت دری کا نشانہ بننے والی کشمیری خواتین اور ہزاروں یتیم بچے بھارت کی فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت ،جمہوریت کی نام نہاد دعویدار ریاست نے مقبوضہ وادی میں 10 لاکھ سے زائد غیر قانونی فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے ۔

    حریت رہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر جانب ظلم و زیادتی ہو رہی ہے۔ ہم جرات کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کرتے رہیں گے ،5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ایک دن ہی نہیں بلکہ ایک عہد ہے جو پاکستان کے عوام نے کشمیریوں کے ساتھ کر رکھا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں تمام تر انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہے ۔

    صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے، جبکہ حق خودارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے ۔

    صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کیے گئے وعدے کا احترام کرنا چاہیے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری خوف اور دہشت کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں، اور پاکستان ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دے، جبکہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہے گا ۔

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی وزراء نے اپنے بیانات میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کے مظالم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزراء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 7 زخمی
    Next Article خیبرپختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد

    جولائی 28, 2025

    وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا

    جولائی 28, 2025

    شاہراہ بابوسر سیلابی ریلوں میں خیبر ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت سمیت متعدد سیاح لاپتہ

    جولائی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد

    جولائی 28, 2025

    وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا

    جولائی 28, 2025

    شاہراہ بابوسر سیلابی ریلوں میں خیبر ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت سمیت متعدد سیاح لاپتہ

    جولائی 28, 2025

    وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بے گناہ شہری شہید ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 28, 2025

    پہلگام حملے کے دہشت گرد بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے حقیقت بیان کردی

    جولائی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.