پاکستان بھر میں ٹیکسوں اور بھاری بلوں کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے۔
تاجر برادری ٹیکسوں کے نفاذ اور بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کر رہی ہے۔آل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور جس وجہ سے وہ پاکستان بھر میں ہڑتال کر رہے ہیں۔
تاجر تنظیم کی کال پر کراچی سے خیبر تک مارکیٹیں بند کردی گئی ہیں۔کاشف چوہدری کے مطابق تاجر متحد ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پی معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے، ہڑتال کو اس سمت میں ایک قدم قرار دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے تاجروں کو ان کے ‘جائز’ مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن کہا کہ تاجر دوست سکیم واپس نہیں لی جائے گی۔
راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں ریٹیل اور ہول سیل ٹیکس نہیں لگایا جاتا، انہوں نے مزید کہا کہ طاقتور سے زیادہ کمزور پر ٹیکس لگانا ممکن نہیں۔یاد رہے کہ پاکستان بھر میں ٹیکسوں اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے۔